جموں//نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے ہفتہ کو کہا کہ جناح اُن کے والد شیخ عبداللہ سے ملنے آئے تھے لیکن بعد میں نے ان سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کی پارٹی نے کبھی پاکستان سے ہاتھ نہیں ملایا۔
جموں و کشمیر کے اکھنور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، فاروق عبداللہ نے کہا، “ہم نے کبھی پاکستان کے ساتھ ہاتھ نہیں ملایا۔ جناح میرے والد سے ملنے آئے تھے لیکن ہم نے ان سے ہاتھ ملانے سے انکار کر دیا۔ ہمیں اس کی خوشی ہے، پاکستان میں لوگ بااختیار نہیں ہیں”۔
انہوں نے عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں انتخابات کا مطالبہ بھی کیا۔ جموں و کشمیر کے لوگوں سے کئے گئے وعدوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وعدے ایک گورنر پورے نہیں کر سکتا اس لئے انتخابات اہم ہیں۔
فاروق نے مزید کہا، “ہم سے یہاں 50ہزار نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ کہاں ہیں؟ ہمارے ڈاکٹر، نرسیں، پیرا میڈیکل سٹاف اور ہمارے بچے سب بے روزگار ہیں۔ یہ کوئی گورنر نہیں کر سکتا، آپ اسے جوابدہ نہیں ٹھہرا سکتے۔ انتخابات اہم ہیں”۔
عبداللہ نے اپنی تقریر میں مذہب کے بارے میں بھی بات کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے ’ہندو خطرے میں ہیں‘ کے ریمارکس کا شکار نہ ہوں۔
انہوں نے کہا، “کوئی مذہب برا نہیں ہوتا، اس کے انسان بدعنوان ہوتے ہیں، کوئی مذہب نہیں… وہ انتخابات کے دوران ’’ہندو خطرے میں ہیں‘‘ کا بہت زیادہ استعمال کریں گے، لیکن میری آپ سے درخواست ہے کہ اس کا شکار نہ ہوں۔
جناح میرے والد سے ملنے آئے، لیکن ہم نے ان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے انکار کیا:فاروق عبداللہ