سری نگر// جموں و کشمیر کے محکمہ داخلہ نے ہفتہ کو گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک مسلم خاتون آئی پی ایس افسر کو جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ایڈمنسٹریشن کے طور پر تعینات کیا ہے۔
ایک حکم نامے کے مطابق سارہ رضوی کو جموں و کشمیر پولیس ہیڈکوارٹر میں ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن تعینات کیا گیا ہے۔
آج جاری ایک حکم نامہ کے مطابق،”انتظامیہ کے مفاد میں، سارہ رضوی، آئی پی ایس (RR:2008)، جو پوسٹنگ کے احکامات کی منتظر تھیں، کو اس طرح ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ایڈمنسٹریشن)، پولیس ہیڈ کوارٹر، جموں وکشمیر ایک دستیاب اسامی پر، فوری طور پر تعینات کیا گیا ہے”۔
گجرات کی مسلم خاتون آئی پی ایس آفیسر ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن تعینات