سری نگر//جموں وکشمیر حکومت نے جمعہ کو محکمہ سکول ایجوکیشن کی ٹیچنگ فیکلٹی کے ذریعہ پرائیویٹ ٹیوشن سمیت کسی بھی سرگرمی یا اسائنمنٹ پر پابندی کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) نے پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار کے حوالے سے بتایا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیچنگ فیکلٹی کے کچھ ممبران نجی اداروں اور کوچنگ سنٹرز میں سکول کے اوقات کے دوران بھی کوچنگ اسائنمنٹ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسائنمنٹس جموں و کشمیر گورنمنٹ ایمپلائز (کنڈکٹ) رولز 1971کے رول 10کے ساتھ ساتھ آر ٹی ای ایکٹ 2009کے باب (IV) سیکشن 28کی خلاف ورزی ہے۔
الوک کمار نے ایک حکم نامہ میں کہا،”کوئی ٹیچنگ فیکلٹی نجی تعلیمی ادارے یا کوچنگ سینٹر میں پڑھانے سمیت کوئی بھی سرگرمی یا اسائنمنٹ نہیں کرے گا، جب تک کہ وہ مجاز اتھارٹی سے پیشگی منظوری حاصل نہ کرے۔ اس سلسلے میں کسی بھی خلاف ورزی کو ضابطہ اخلاق کے مطابق مجرم افسر/ اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گیــ”۔
محکمہ تعلیم نے سرکاری اساتذہ کی نجی اداروں میں ٹیوشن پر پابندی عائد کر دی