جموں//وائس چیئر پرسن جموں وکشمیر کے وِی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے روایتی صنعتوں کی بحالی کے لئے فنڈ فار رِیجنریشن آف ٹریڈیشنل اِنڈسٹریز ( ایس ایف یو آر ٹی آئی ) سکیم کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں سٹیٹ ڈائریکٹر ایم ایس ایم اِی ۔ ڈی آئی جموں ، سیکرٹری / چیف ایگزیکٹیو آفیسر جے اینڈ کے کے وِی آئی بی ، ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ( ایس / آر / پی ) جے اینڈ کے کے وِی آئی بی ، صوبائی آفیسر کے وِی آئی بی جموں اور دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ جموں میں مگس پالن کے تین کلسٹر قائم کئے جارہے ہیں جن کی لاگت 4.08 کروڑ روپے ہے ۔وائس چیئرپرسن نے تمام شراکت داروں سے کہا کہ وہ ان کلسٹروں کو 31؍ مارچ 2023ء تک یا اِس سے پہلے فعال کرنے کے لئے مربوط کوششیں کریں۔وائس چیئرپرسن نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ کلسٹروں کو آپریشنل کرنے سے ان کلسٹروں سے وابستہ زائد اَز 600 مگس پالن اَفراد مستفید ہوں گے۔