سری نگر//محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، گزشتہ چند روز موسمی صورتحال دگرگوں رہنے کے بعد آج موسم میں بہتری آئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعہ کو اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں عام طور پر صاف آسمان کے ساتھ موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ کے ایک عہدیدار نے کہا، “آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں عام طور پر صاف آسمان کے ساتھ خشک موسم کا امکان ہے”۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں پر برفباری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج ہوئے ہی۔ اُنہوں نے بتایا کہ جمعرات کوشہر آفاق گلمرگ میں 20 سینٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی۔
بارشوں اور برفباری سے شبانہ درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔
اس دوران سری نگر میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں منفی 4.2 اور گلمرگ میں منفی 3.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
لداخ خطہ کے دراس ٹاو¿ن اور لیہہ میں منفی 8.6 ڈگری جبکہ کرگل میں منفی4.3ڈگری سنٹی گریڈ درج کیا گیا ۔
وہیں جموں میں کم سے کم درجہ حرارت10.6، کٹرہ میں 10.4، بٹوت میں 4.9، بانہال میں 5.2 اور بھدرواہ میں 1.7 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
جموں وکشمیر میں آج موسم خشک رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات