نئی دہلی//سی بی آئی نے جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹرز کی بھرتی کے عمل میں مبینہ ہیرا پھیری کے معاملے میں مزید سات لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں کچھ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں جموں میں ان مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے بعد کی گئیں۔
سنٹرل بیوروآف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بھرتی گھوٹالہ کے سلسلے میں منگل کو جموں، پٹھانکوٹ، ریواڑی اور کرنال میں سات مقامات پر تلاشی لی تھی۔
سی بی آئی نے جموں و کشمیر حکومت کے ایک حوالہ پر 3اگست کو کیس کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی تھیں۔
اس نے پہلے اس معاملے میں 13افراد کو گرفتار کیا تھا، آج ہوئی گرفتاریوں کے بعد اس معاملے میں اب تک کل 20افراد گرفتار ہوئے ہیں۔
یہ معاملہ امتحان کے لیے سوالیہ پرچہ لیک ہونے سے متعلق ہے جس کے ذریعے جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے سب انسپکٹرز کی 1ہزار200آسامیاں پُر کی جانی تھیں۔
ایس آئی بھرتی گھوٹالہ:مزید 7افراد گرفتار