ادھم پور//کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود شیتل نندا جو ضلع اودھمپور کے لئے الیکٹورل رول اوبزرو بھی ہیں ، نے ضلع میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں 2022 کے خصوصی سمری رویژن کے دوران موصول ہونے والے دعوئوں اور اعتراضات کو نمٹانے کے سلسلے میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ضلع اودھمپور کا تفصیلی دورہ کیا۔ابتداً ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر گورودیو کمار نے ضلع میں فوٹو اِنتخابی فہرستوں 2022 کی خصوصی سمری رویژن کے بعد ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔کمشنر سیکرٹری نے ضلع میں خصوصی سمری رویژن 2022کی حلقہ وار پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ فارم 9،10،اور11 کے تحت درج دعوئوں اور اعتراضات کی چیک لسٹ کو سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ عوامی جانچ پڑتال کے لئے نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں۔کمشنر سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ پی ڈبلیو ڈی ووٹروں کے اِندراج کے عمل کو تیز کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ضلع میں کوئی ووٹرغیر رجسٹر نہ رہے ۔ ڈی اِی او اودھمپور نے ضلع میں 15؍ ستمبر سے 25؍ اکتوبر 2022 تک منعقدہ خصوصی سمری رویژن کے دوران کی گئی اَپ ڈیٹ کی تفصیلات بھی پیش کیں۔اُنہوں نے تمام نئے اہل رائے دہندوں کے ساتھ آدھار نمبروں کی سیڈنگ کو یقینی بنانے اور نظرثانی شدہ اِنتخابی فہرستوں کو فارم میں تضادات ا ور غلطی سے پاک کرنے پر زور دیا۔کمشنر سیکرٹری نے میٹنگ اِختتام کے بعد جاگرتی اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا او روہاں این جی او کے کام کاج کا معائینہ کیا۔ کمشنر سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر کے ساتھ بچوں اور بزرگوں سے بھی استفساری گفتگو کی اور اَفسران کی طرف سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔کمشنر سیکرٹری نے بچوں کو غیر نصابی سرگرمیوں پر یکساں توجہ دیتے ہوئے تعلیمی نصاب میں محنت کرنے کی ترغیب دی ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ مرکز میں دوستانہ اور خوشگوار ماحول کو برقرار رکھیں اور دوسرے قیدیوں کے ساتھ اَپنے کنبے کی طرح برتائو کریں۔ اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری نے قیدیوں میں وہیل چیئر ، ہیئر نگ ایڈز ، گلو کو میٹر ، واکنگ سٹک اور گرم کپڑے بھی تقسیم کئے۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری نے مختلف آنگ واڑی مراکز سمیت وَن سٹاپ سینٹر کا بھی معائینہ کیا اور ان کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی ایس ڈبلیو او کنیکا گپت ا نے او ایس سی کی طرف سے فراہم کردہ مجموعی خدمات پر روشنی ڈالی ۔کمشنر سیکرٹری نے مرکزی اور ریاستی معاونت والی مختلف سکیموں کے بارے میں لوگوں میں بڑے پیمانے پر بیداری پر زور دیا۔ اُنہوں نے فیلڈ کے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لئے جوش و جذبے کے ساتھ کام کریں۔ادھرکمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما جنہیں دیگر اَضلاع کے ساتھ ضلع راجوری کے لئے الیکٹورل رول اوبزرور کے طورپر مقرر کیا گیا ہے ، نے کوالیفائنگ تاریخ کے طور پر یکم؍ اکتوبر 2022 ء کے حوالے سے فوٹو اِنتخابی فہرستوں کی خصوصی سمری رویژن کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کوجانکاری دی گئی کہ 05 حلقہ اسمبلی ہیں جن میں 540 مقامات پر 644پولنگ سٹیشن ہیں ۔اُنہیں مزید بتایا گیا کہ ڈرافٹ اِی رول 2022کے مطابق کُل ووٹر4,19,656 ہیں جبکہ کُل متوقع آبادی 8,31,953 ہے۔میٹنگ کو اِنتخابی فہرستوں 2022 کی خصوصی سمری رویژن کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے جانکاری دی گئی کہ 68,974 فارموں میں سے نمبر 6موصول ہوئے ، 68,645 سٹینڈ پنچڈ جبکہ 36,583 کو ضلع میں نمٹایا گیاہے ۔ اِسی طرح فارم نمبر 6کی پیش رفت ( 18سے 19عمر گروپ) ، فارم نمبر 6 ( 19 او راس سے اوپر) فارم نمبر 7 ، فارم نمبر 8 او رفارم نمبر 6بی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ کو یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع میں ڈی اِی او اور اِی آر او کی طرف سے کثیر سطحی چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ اِنتخابی فہرستوں کی درستی کی تصدیق کی جاسکے۔فارم میں تصحیح کے لئے بوتھ لیول اَفسران کے دائر کردہ دوروں کا جائزہ لیتے ہوئے چیئر کوجانکاری دی گئی کہ بوتھ لیول اَفسران کے فیلڈ وِزٹ کی بنیاد پر تصحیح کی جارہی ہیں۔میٹنگ میں دیگر پیرامیٹروں پر سیر حاصل بحث بھی ہوئی ۔الیکٹورل رول آبزرونے ضلع میں اِنتخابی اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے رہنما خطوط اور شیڈول کے مطابق سختی سے نظر ثانی کریں اور اِس عمل کو دی گئی ٹائم لائن کے اَندر مکمل کریں۔اُنہوں نے ڈی اِی اوز پر زور دیا کہ وہ نئے رائے دہندگان کو شامل کرنے ، چھوڑے گئے ووٹروں اور ڈپلی کیٹ ووٹروں کو حذف کرنے کے دوران اِضافی احتیاط برتیں تاکہ غلطیوں سے بچا جاسکے اور مقررہ تاریخ سے پہلے عمل کو مکمل کیا جاسکے اور بوتھ لیول اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِنتخابی فہرستوں میں کسی بھی قسم کی تصحیح کے لئے وِزٹ کو یقینی بنائیں۔