نیوز ڈیسک
جموں// مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جموں کشمیر پولیس سب انسپکٹر ریکریٹمنٹ گھوٹالے میں ملوث مزید چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں جموں اور پنجاب سے کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں آئی آر پی کانسٹیبل وکاس شرما، سی آر پی ایف کانسٹیبل اتل کمار اور ترسیم لال شامل ہیں۔منگل کوسی بی آئی نے بھرتی گھوٹالے میں جموں، ہریانہ اور پنجاب میں سات مقامات کی تلاشی لی تھی۔ سی بی آئی نے چار گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔