سری نگر//چناب میں منگل کی شام تین دیگر افراد کے ساتھ ڈوب کر ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کی لاش کو ریسکیو اہلکاروں کی بھرپور کوششوں کے بعد آج دریا ئے چناب سے بازیاب کر لیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق، ڈوڈہ ضلع کے کرارا پریم نگر کے قریب بدھ کی شام سڑک سے پھسل کر پانی کے تیز بہاﺅ میں گرنے سے چار افراد ڈوب گئے تھے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ تین نوجوان ابھی تک لاپتہ ہیں، وہیں آدیت کوتوال ولد راکیش کوتوال نامی نوجوان کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خراب موسمی صورتحال کے باوجود لاپتہ نوجوانوں کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے اور کل صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔
لاپتہ ہونے والے تین نوجوانوں کی شناخت روہن منگوترا ولد سادھو رام ساکن نیاڈنگری، سرجیت سنگھ ولد دھرم سنگھ ساکنہ جودھ پور اور وشال چندیل ولد جگدیش شیوا سوہندا کے طور پر ہوئی ہے۔
ڈوڈہ سڑک حادثہ: ایک لاش برآمد، تین نوجوان ابھی تک لاپتہ