جموں//سی بی آئی نے بدھ کو کہا کہ اس نے بینک فراڈ سے متعلق ایک معاملے میں ایک نجی کمپنی کے دو اس وقت کے ڈائریکٹروں کو گرفتار کیا ہے۔
سی بی آئی نے بینک فراڈ کیس کی جاری تحقیقات میں کٹھوعہ میں واقع ایک نجی کمپنی کے دو اس وقت کے ڈائریکٹروں کو گرفتار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس بی آئی، ایس اے ایم برانچ، لدھیانہ کی شکایت پر نجی کمپنی اور اس کے ایم ڈی، ڈائریکٹرز سمیت دیگر کے خلاف 12فروری2020کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم نے سٹیٹ بینک آف انڈیا کے نامعلوم عہدیداروں کے ساتھ سازش کرتے ہوئے، سال2006سے 2019کے دوران پیشگی اجازت حاصل کیے بغیر یا قرض دینے والے بینکوں کو بتائے بغیر مشینری اور دیگر حصوں کو غیر قانونی طور پر ہٹا کربینک کو87.88کروڑ روپے(تقریباً 121.13 کروڑ روپے کے سود کے ساتھ کل رقم)کا دھوکہ دیا تھا۔
بیان کے مطابق، ایسی مشینوں، موٹروں وغیرہ کی رقم اکاؤنٹ میں جمع نہیں کی گئی تھی۔ مزید الزام لگایا گیا کہ ملزمان نے بینک کے علم میں لائے بغیر پلپ سیکشن کی امپورٹڈ مشینری اور دیگر پرزہ جات فیکٹری سے چوری چھپے نکال دیے تھے۔
سی بی آئی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر مشینری کے پرزے بطور سکریپ فروخت کیے اور مذکورہ غیر قانونی فروخت کو چھپانے کے لیے جعلی رسیدیں ترتیب دیں۔
اُنہوں نے بتایا،”تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نے مبینہ طور پر قرض کے اکاؤنٹ سے رقوم کی منتقلی کی تھی۔ دونوں گرفتار ملزمان کو آج CJM، جموں کی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔
سی بی آئی نے جموں و کشمیر میں بینک فراڈ کیس میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا