جموں//سی بی آئی نے جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالے میں ملوث مزید چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ گرفتاریاں جموں اور پنجاب سے کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں آئی آر پی کانسٹیبل وکاس شرما، سی آر پی ایف کانسٹیبل، اتل کمار اور ترسیم لال شامل ہیں۔
کل، سی بی آئی نے بڑے بھرتی گھوٹالے میں جموں، ہریانہ اور پنجاب میں سات مقامات کی تلاشی لی تھی۔
اسی دوران سی بی آئی نے چار گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں۔
ایس آئی بھرتی گھوٹالہ:مزید چار افراد گرفتار