جموں//تازہ برف باری کے بعد وادی کو پونچھ ضلع سے ملانے والی مغل روڈ اور سرینگر لہہ شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت دوبارہ بند کردی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ منگل کی شام کو کھلنے کے بعد مغل شاہراہ گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے پھر بند کر دی گئی ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع کو شوپیاں سے جوڑنے والی تاریخی سڑک پیر کی گلی، مانسر موڑ اور پوشانہ سمیت کئی مقامات پر برف باری کے بعد اتوار سے منگل کی دوپہر تک ٹریفک کے لیے بند رہی، تاہم، پیر کی گلی میں تازہ برف باری کی وجہ سے اسے دوبارہ بند کردیا گیا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ سونمرگ کے آس پاس کے علاقوں میں برف باری کے بعد سری نگر-سونامرگ-گمری (ایس ایس جی) روڈ پر ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء ٹریفک حکام نے یہ بھی بتایا کہ جموں سری نگر شاہراہ ٹریفک آمد ورفت تاحال جاری ہے۔
تازہ برفباری کے بعد مغل روڈ، سری نگر-لیہہ شاہراہ دوبارہ بند