جموں//سی بی آئی نے جموں کشمیر پولیس سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالے میں جموں، ہریانہ اور پٹھانکوٹ میں 7مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دیں۔
تفصیلات کے مطابق، سی بی آئی نے جموں کشمیر پولیس سب انسپکٹر بھرتی گھوٹالے میں سی بی آئی کے ذریعہ درج ایف آئی آر کے سلسلے میں جموں، پٹھانکوٹ ، ریواڑی، ہریانہ اور کرنال، ہریانہ میں 07مقامات پر تلاشی لی۔
سرکاری زرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا، سی بی آئی نے جموں میں کشمیر سنگھ، سی آر پی ایف کانسٹیبل اور وکاس شرما، آئی آر پی کانسٹیبل، جے اینڈ کے پولیس کے گھروں پر چھاپے مارے۔
اُنہوں نے بتایا کہ پٹھان کوٹ کےاتل کمار، سی آر پی ایف کانسٹیبل اور شہری ترسیم لال کے احاطوں کی تلاشی لی۔
سرکاری زرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے ریواڑی میں سریندر سنگھ، سی آر پی ایف کانسٹیبل اور یتن یادو کے گھروں کی تلاشی لی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ہریانہ کے علاقے میں کرناعلاقے کے رہائشی سلیندرکی رہائش گاہ پر چھاپے مار کاروائیاں انجام دیں۔
ایس آئی بھرتی گھوٹالہ:سی بی آئی کے ہریانہ، پٹھانکوٹ،جموں میں7مقامات پرچھاپے