مغودیشو// صومالیہ کی راجدھانی مغودیشو میںیک دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔دلسن براڈکاسٹر نے بتایا کہ ایک مصروف سڑک پر ایک طاقتور دھماکہ خیز ڈیوائس کا دھماکہ ہوا، جس میں 8 لوگ ہلاک اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوئے ۔رپورٹ کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔القاعدہ سے وابستہ الشباب گروپ صومالیہ کی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد کر رہا ہے اور اب بھی ملک کے جنوبی اور وسطی حصوں میں بڑے علاقوں پر کنٹرول رکھتا ہے ۔ اس دہشت گرد گروہ کے اس دھماکے میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔