کیف// روس کی فوج نے ایک بار پھریوکرین کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایاہے ، جس کے باعث دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں کے حصے میں بجلی اور پانی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے ۔ دارالحکومت میں صبح 9 بجے کے فوراً بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور نپروندی کے قریب ایک پاور پلانٹ کے گرد دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے ۔ کیف کے مغرب میں زائٹومرمیں بجلی اور پانی منقطع ہو گیا اورنپرومیں دو پلانٹس کو بری طرح نقصان پہنچا۔کیف پر تازہ ترین حملے ‘کامیکازے ‘ ڈرون حملے کے 24 گھنٹے بعد ہوئے ۔ ایرانی ساختہ بغیر پائلٹ ‘کامیکازے ‘ ڈرون نے دارالحکومت اور شمالی شہر سمی میں کم از کم آٹھ افراد کو ہلاک کیا ۔