کراچی//یو این آئی// نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دہشت گردوں کے ہاتھوں گولی باری کا شکار ہونے کے ایک دہائی بعد ملک میں سیلاب متاثرین سے ملنے پاکستان واپس پہنچی ہیں۔ ملالہ اکتوبر 2012 میں دہشت گردوں کے ہاتھوں گولی لگنے کے ایک عشرے بعد منگل کے روز اپنے والد ضیاء الدین یوسف زئی کے ساتھ کراچی پہنچیں۔ ان کی تنظیم ملالہ فنڈ نے کہا کہ توقع ہے کہ وہ آج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا دورہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور ضروری انسانی امداد کی طرف بین الاقوامی توجہ دلانے کے لیے ہے ۔