میکسیکو//میکسیکو میں دو گروپوں کے درمیان تصادم سے میئرسمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو میں تصادم کے دوران فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، واقعہ میں کم سن بچہ اورمیئر سمیت بیس افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ زخمی ہونے والے دو افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سرکاری اعداد وشمار کے مطابق ریاست گوریرو میں صرف اگست کے دوران سات سو پچاس افراد قتل ہوچکے ہیں۔ادھرامریکہ میں لاس ویگاس اسٹریپ میں واقع وائن کیسینو کے سامنے چاقو سے حملے میں دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولیس نے جمعہ کو یہ جانکاری دی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی سہ پہر جنوبی لاس ویگاس بلیوارڈ کے 3100 بلاک میں پیش آیا۔پولیس نے بتایا کہ چاقو کے حملے میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے ۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے ۔ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور جائے واقع سے ایک بڑا کچن چاقو برآمد کیا گیا ہے ۔عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ حملہ متعدد مقامات پر ہوا اور یہ کہ متاثرین میں سے کچھ “شوگرلز” ہوسکتی ہیں جنہوں نے اسٹریپ پر سیاحوں کے ساتھ تصویریں کھینچوائیں ہیں۔