پیانگ یانگ//شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا، جاپانی حکومت نے میزائل کی جاپان کی طرف بڑھنے کی وارننگ جاری کی تھی۔ 2017 کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا نے جاپان کی حدود میں میزائل داغا ہے، درمیانے درجے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل جاپان کے مشرق میں سمندر میں گرا ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے وحشیانہ اقدام کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔میزائل تجربے کے دوران جاپان میں ٹرینوں کی ا?مدورفت معطل کر دی گئی تھی، جاپانی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے شاید بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے۔جاپانی وزیراعظم ومیو کیشیدا نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ شمالی کوریا نے10 روز میں میزائل کا پانچواں تجربہ کرلیا۔بیلسٹک میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق جاپانی کوسٹ گارڈز اور جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کی۔شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے دوران جاپان کے شمالی علاقے میں سائرن بجائے گئے لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچنے کے اعلانات کئے گئے۔ جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔