ملک دشمن عناصر اور عسکری ڈھانچوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب ملی ٹینسی اب ختم ہونے کی دہلیز پر | امن مخالف عناصر پر نظر،وزیر داخلہ کے دورہ کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے: دلباغ سنگھ

نیوز ڈیسک
جموں//ملک دشمن عناصر اور عسکری ڈھانچوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب دی جاچکی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر خاص طور پر وادی میں ملی ٹنٹوں کے خلاف کامیاب آپریشن ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امن مخالف عناصر پر نظر بنی ہوئی ہے اور کسی کو بھی امن بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

جموں میں ایک ویشو چمپئن شپ کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ملی ٹنٹوں کے خلاف کارورائی بڑے پیمانے پر جاری ہے جس کی تازہ مثال کل ہی کولگام میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن میں جیش کمانڈر کی ہلاکت اور دو دنوں قبل لائن آف کنٹرول پر دو دراندوزوں کی ہلاکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی مصدقہ اطلاعات ملتے ہیں اس کے مطابق ہی کارورائی ہو رہی ہے اور اگے بھی جاری رہیں گی ۔ امیت شاہ کے دورے جموں کشمیر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ جو بھی سیکورٹی انتظامات ضرورت ہے ان کو کیا جا رہا ہے ۔

دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام امن مخالف عناصر، عسکریت پسندوں کا صفایا کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا ۔جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر میں ملی ٹنسی اب ختم ہونے کی دہلیز پر ہے ۔دلباغ سنگھ نے مزید کہا کہ زیادہ تر ادارے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر عظیم کام کر رہے ہیں۔ کچھ نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے اور ایسے ادارے زیر نگرانی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں امن کو یقینی بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں کہ یہ ایک مستقل خصوصیت بن جائے۔ پولیس، اور دیگر سیکورٹی فورسز، سول انتظامیہ کے علاوہ دیگر ایجنسیاں امن قائم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن مخالف عناصر پر نظر بنی ہوئی ہے اور کسی کو بھی امن بگاڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔