نوشہرہ ہسپتال میں بلڈ بینک اور الٹر سائونڈ کی سہولیت دستیاب نہیں مقامی لوگ نجی کلینکوں پر بھاری ادائیگی کے عوض ٹیسٹ کروانے پر مجبور

رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال میں جہاں گزشتہ کئی عرصہ سے الٹرا سائونڈ مشینری خراب پڑی ہوئی ہے وہائیں مریضوں کیلئے ایمر جنسی بلڈ کا بھی کوئی بندوبست نہیں ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہسپتال میں نصب کی گئی الٹر اسائونڈ مشین خراب پڑی ہوئی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو نجی کلینکوں پر در بدرکی ٹھوکریں کھانا پڑرہی ہیں ۔مریضوں نے بتایا کہ مشین خراب ہوئی ہے لیکن اس کی مرمت کیلئے متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی دھیان ہی نہیں دیا جارہاہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے وہ نجی کلینکوں پر 800روپے فیس ادا کر کے الٹرا سائونڈ کروانے پر مجبور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتال میں الٹر سائونڈ کی فیس ایک سو روپے لی جاتی ہے لیکن محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے مریض اس مشکل وقت میں بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہیں ۔غور طلب ہے کہ نوشہرہ ب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں بنیادی سہولیات دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو جہاں نجی کلینکوں کا رخ کر نے پڑتا ہے وہائیں مریضوںو حاملہ خواتین کی ایک بڑی تعداد گور نمنٹ میڈیکل کالج راجوری ودیگر ہسپتالوں میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔واضح رہے کہ نوشہرہ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ مشین جو کہ 21 سال پرانی ہے اور 17 سال تک بغیر استعمال کے پڑی رہی جس کے برسوں بعد نوشہرہ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کو جموں میڈیکل کالج کے اندر الٹراساؤنڈ کرنے کی تربیت دی گئی اور اس تربیت میںایک سال مکمل ہونے کے بعد مذکورہ ڈاکٹر کی جانب سے 3 سال قبل نوشہرہ کے ہسپتال میں لوگوں کا الٹراساؤنڈ شروع کیا گیا تھا۔لوگوں نے بتایا کہ نوشہرہ ہسپتال میں الٹر سائونڈ مشین 17برسوں تک بغیر استعمال کے پڑ ی رہی لیکن اب خراب ہونے کے بعد متعلقہ حکام اس کی مرمت میں کوئی دلچسپی نہیں لے رہے ہیں ۔گوپال شرما نامی ایک مقامی رضا کار نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے مذکورہ ہسپتال میں نہ تو الٹرا سائونڈ کی سہولیت دستیاب رکھی گئی ہے اور نہ ہی مریضوں کیلئے ایمرجنسی بلڈ کا کوئی بندوبست ہے جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات مزید بڑھ چکی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں نوشہرہ میں ہوئی ڈسی کے عوامی دربار میں بھی مذکورہ معاملہ اٹھایا گیا تھا لیکن یقین دہانی کے بعد بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو ئی ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ نوشہرہ سب ڈسٹر کٹ ہسپتال میں مریضوں کیلئے الٹرا سائونڈ اور بلڈ کیساتھ ساتھ دیگر بنیاد ی سہولیات فراہم کی جائیں ۔