نکہ منجیاڑی مینڈھر میں بجلی ٹرانسفارمر 10روز سے خراب محکمہ ٹس سے مس نہیں،وسیع آبادی گھپ اندھیرے میں ،ڈی سے فریادی

 جاوید اقبال

مینڈھر//مینڈھر کے علاقہ نکہ منجیاڑی کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے ملازمین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس دنوں سے بجلی کا ٹرانسفرمر خراب ہے اور ایک بڑی آبادی والامحلہ کئی دنوں سے گپ اندھیرے میںہے ۔اِس موقعہ پر عابد خاں نے کشمیر عظمٰی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دس دنوں سے بجلی کا ٹرانسفرمر خراب ہے اور متعلقہ محکمہ کے آفیسران ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیں۔اُنکا کہنا تھا کہ شور شرابا کرنے کے بعد ٹرانسفرمر کو کھمبوں سے نیچے اتار کر رکھ دیا اور کئی دن گزر جانے کے بعد بھی وہاں پر ہی پڑا ہے اور لوگ گپ اندھیرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر متعلقہ محکمہ کے آفیسران کو ٹرانسفرمر ٹھیک کر کے دوبارا لگانا ہوتا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی کئی قسم کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ موبایل چارج کرنے کیلئے بھی کئی کلو میٹر دور جانا پڑتا ہے۔ لوگوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران بجلی کا بل ہر مہینے لوگوں کے ہاتھ میں دے رہے ہیں لیکن بجلی کی پوزیشن کا اُنکوپتہ ہی نہیں ہے۔ لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے ایپل کی کہ متعلقہ محکمہ کے آفیسران کو ہدایت دی جائے کہ فوری طور بجلی کا ٹرانسفرمر ٹھیک کرایا جائے ورنہ وہ احتجاج کریں گے ۔