راجوری سڑک حادثہ میں 12 افراد زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

راجوری// راجوری ضلع کے درہال علاقے میں پیر کو ایک سڑک حادثے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹیمپو زیر رجسٹریشن نمبر JK11-7228 چوکیاں درہال کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوئی جس میں کم از کم 12 افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کی شناخت نائیک اللہ ملک سکنہ چوکیاں، رحیم احمد سکنہ چوکیاں، وحید احمد سکنہ چوکیاں، بلو اختر سکنہ سروٹھا چوکیاں، مرم ناشا، عبدالرشید سکنہ چوکیاں، رئیس اللہ ولد نصیب اللہ ملک سکنہ چوکیاں درہال، پروین کوثر دختر خلیل احمد سکنہ چوکیاں، مہناز فاطمہ دختر محمد امتیاز، ممتاز کوثر زوجہ صغیر احمد، ارم کوثر زوجہ محمد راشد سکنہ چوکیاں، نازیہ اختر زوجہ امتیاز احمد اور شاہین اختر W زوجہ شہناز احمد کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ایس ڈی ایچ درہال منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے نوٹس لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔