لشکر گاہ/افغانستان افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ناد علی ضلع میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے تین بچے ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔صوبائی پولیس کے ترجمان احمد جان نے بتایا کہ دھماکہ ہفتہ کی سہ پہر ہیواد بازار کے علاقے میں ہوا، جس میں تین بچے ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے۔اہلکار نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک مذہبی اسکول کے طالب علم تھے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل یعنی جمعہ کو افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں ایک ہلاکت خیز دھماکے میں ایک مشہور عالم دین سمیت 18 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے تھے۔