اسلام آباد// تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سیلاب زدگان کے لیے ٹیلی تھون مہم میں ڈھائی گھنٹوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی۔عمران خان کی ٹیلی تھون مہم میں سیاست دان، فنکاروں اور معروف شخصیات نے شرکت کی جن میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، سابق کرکٹر انضمام الحق، اداکارہ عتیقہ اوڈھو، حمزہ علی عباسی، جاوید شیخ، شان شاہد، رائٹر خلیل الرحمان قمر ، گلوکار سلمان احمد، ابرار الحق ودیگر شامل تھے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے سیلاب متاثرین کی مدد کرنی ہے ہمارے نوجوان رضاکار فورس میں شامل ہوں اور متاثرین کی مدد کریں۔ٹیلی تھون مہم میں صرف ڈھائی گھنٹوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوگئی۔ایآروائی بھی ہمیشہ کی طرح پاکستان کی خدمت میں پیش پیش رہا اور اے ا?ر وائی نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال نے تین کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔سینئر صحافی صابر شاکر نے بھی سیلاب متاثرین کے لیے پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حالات اچھے نہیں لیکن پھر بھی اپنا حصہ ملا رہا ہوں ، اے ا?ر وائی نیوز کی بندش سے 4 ہزار خاندانوں کے چولہے بجھ رہے ہیں۔پی ٹی ا?ئی رہنما علی زیدی کی فیملی نے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ان کی 9 سالہ بھانجی اس کار خیر میں پچاس ہزار روپے کا عطیہ دیا جبکہ ان کے امریکا میں مقیم دوستوں نے 50 ہزار ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔