بغداد//عراق کی وزارت صحت کے مطابق عراق کے وسط میں واقع صوبے کربلا میں موجود مزار لینڈ سلائیڈنگ کے باعث منہدم ہونے سے7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد امدادی کارکنوں نے ملبے تلے دبے 6 افراد کو نکال کر ان کی جان بچائی۔ان کا کہنا تھا کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی صورت میں امدادی آپریشن جاری رہے گا۔مغربی صحرا پر واقع قطارت الامام علی کا مزار کربلا شہر سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔سول ڈیفنس سروس نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتا چلتا ہے کہ نمی کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جو مزار کی چھت سے ٹکرا کر منہدم ہونے کا سبب بنی۔اس سے قبل ایک اور واقعے میں تین بچوں کو بچایا لیا گیا تھا جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔سرکاری نیوز ایجنسی ’ا?ئی این اے‘ نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں فلڈ لائٹس میں کام کرتے ہوئے ملبے تلے دبے لوگوں کو سوراخوں سے ا?کسیجن اور کھانے پینے کی اشیا فراہم کر رہی ہیں۔عراقی صدر برہم صالح نے ٹوئٹر پر امدادی کارکنوں سے کہا کہ وہ پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانے کے لیے کوشش جاری رکھیں۔ایمرجنسی امداد فراہم کرنے والوں نے ملبے تلے پھنسے ہوئے افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ان سے زبانی رابطہ پرقرار رکھا ہوا ہے۔سول ڈیفنس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبدالرحمٰن جودات نے کہا کہ ہم پھنسے ہوئے لوگوں تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی غلطی مزید تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔