Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

کیا فوج واپس آرہی ہے؟، عمر کی سرکار سے وضاحت طلب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 20, 2016 12:46 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE

سیکورٹی صورتحال پر اپوزیشن برہم
مرکز کیساتھ قریبی رابطے میں ہیں، آج ایوان میں مکمل بیان دیا جائیگا:نرمل سنگھ

اشفاق سعید / سرینگر//ریاست کی سیکورٹی صورتحال پر اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد خومت نے کہا ہے کہ وہ آج ایوان اسمبلی میں اس پر بیان دیگی۔مخلوط سرکار کی امن و قانون کی ابتر صورتحال پر مخلوظ سرکار کی خاموشی کو حیران کن قرار دیتے ہوئےسابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمیں اخباروں سے ریاست کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں پتہ چل رہا ہے لیکن ریاستی سرکار ایوان میں سیکورٹی کے حوالے سے کچھ بھی کہنے سے قاصر ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سارے ایوان کا معاملہ ہے اور سرکار کو پورے ایوان کو اعتماد میں لیکر ایک بیان جاری کرنا چاہئے کہ ریاست کی سیکورٹی صورتحال کیا ہے۔عمر عبداللہ نے سرکار پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اخباروں سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست کے حالات کیا ہیں لیکن سرکار جواب دینے سے قاصر ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران آکر کسی ایسے سوال کا انتخاب کرتی ہیں اور اُس پر بیان دیتی ہیں جس کی نیوز بن سکے اور معمولی باتوں پر پریس نوٹ بنائے جاتے ہیں لیکن سیکورٹی صورتحال پر کوئی بھی جواب نہیں آتا ۔انہوں نے معاملے کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ہمیں پتہ چل رہا ہے کہ درانددازی میں اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں آر او پی کو ہٹا کر اُس کی جگہ آرمی کو لگایا جا رہا ہے، ہمیں اخباروں میں پڑھنے کو ملتا ہے کہ سی آر پی ایف کی جگہ بی ایس ایف کو لایا جا رہا ہے لیکن ہمیں اپنے ہی ایوان میں سننے کو ایسا کچھ نہیں مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو اس پر جواب دینا چاہئے کہ اُس میں سچائی کیا ہے ۔انہوں نے ڈاکٹر نرمل سنگھ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے امرناتھ یاتراکی بات کی یہ صحیح ہے۔ آپ نے ریاست میں ٹورازم سیکٹر کی بات کی، وہ بھی صحیح ہے لیکن یہ تو عارضی مسئلہ ہے امرناتھ یاترا 2ماہ بعد ختم ہو جائے گی اور سیاحتی سیزن بھی مختصر ہوتا ہے ،اُس کے بعد کیا ہو گا ۔جو لوگ یہاں اور سرحدوں پر رہتے ہیں اُن کا کیا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو اس پر ایوان میں بیان جاری کرنا چاہئے کہ اصل حقیقت کیا ہے ۔ اس دوران نائب وزیر اعلیٰ نے عمر عبداللہ کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت جموں وکشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے قانون ساز اسمبلی میں جمعرات کو ایک مفصل بیان جاری کرے گی۔اس سے قبل اسمبلی میں بدھ کو دیوندر رانا اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور انہوں نے بی جے پی ممبران سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ پاکستان کے متعلق اپنی پالیسی کو تفصیل سے بیان کریں ۔ رانا نے سپیکر سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ پاکستان کو شکست دیں گے ،اس کےلئے مبارک ہو لیکن ہمیں بتائیں کہ آپ کرنا کیا چاہتے ہیں،رانا سرکار سے ریاست کی موجودہ سیکورٹی صورتحال کے بارے میں وضاحت طلب کر رہے تھے۔اُن کا کہنا تھا کہ ریاست میں لوگ مر رہے ہیں لیکن سرکار خاموش بیٹھی ہے ۔دیوندر رانا کا ساتھ دیتے ہوئے محمد یوسف تاریگارمی نے کہا کہ اگرریاست میں ہر کوئی سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے فکرمند ہے تو پھر حکومت کیوں خاموش بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع اور وزیر داخلہ ریاست میں صورتحال سے پریشان ہیں لیکن یہاں کی سرکار ٹس سے مس نہیں ۔اس دوران بی جے پی ممبر روندر رینا اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور اس نے رانا کی تقریر میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ۔بی جے پی ممبران نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہو کر این سی ممبران کے ساتھ نوک جھونک کی۔اگرچہ ایوان میں موجود امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کے وزیر چودھری ذوالفقار اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور ایون کو بتایا کہ ریاست کی سیکورٹی صورتحال کا معاملہ موجودہ سرکار کا ہے اور سرکار اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔ تاہم انہیں علیٰ محمد ساگر نے ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ اس حساس معاملے پر ایوان میں بیان بازی نہیں کر سکتے جبکہ ایوان میں اس وقت نائب وزیر اعلیٰ بھی موجود ہیں۔ احتجاج کے بیچ نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور انہوں نے ایوان کو بتایا کہ ہم سیکورٹی صورتحال کے معاملے پر مرکز کے ساتھ رابطے میں ہیں اور سیکورٹی صورتحال پر نہ صرف مرکزی سرکار بلکہ ریاستی سرکار بھی نظر رکھے ہوئے ہے ۔ تاہم ڈاکٹر نرمل سنگھ نے حالیہ حملوںکو سرحد پار سے درپردہ جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز پر حالیہ حملے امن وقانون کا مسئلہ نہیں ، یہ سرحد پار سے پراکسی وار ہے “۔ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ایوان کو یہ یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت ناخوشگوار واقعات سے پاک امرناتھ یاترا اور سیاحتی سیزن کو یقینی بنانے کے حوالے سے پُر عزم ہے ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کشمیر کے 13 لاکھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کر رہا ہے: ایل جی منوج سنہا
تازہ ترین
کشمیر میں سیب کی پیداوار بڑھانے کے لیے کلین پلانٹ سینٹر قائم کیا جائے گا: مرکزی وزیر
تازہ ترین
ہاجن میں دریائے جہلم میں نوعمر لڑکا غرقآب، بچاؤ آپریشن جاری
تازہ ترین
سرینگر کے شیوپورہ میں نہانے کے دوران نوجوان لڑکا غرقآب
تازہ ترین

Related

بین الاقوامی

ہندوستان اورگھانا کا دو طرفہ تعلقات بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم کی صدر مہاسا کے ساتھ ملاقات

July 3, 2025
بین الاقوامی

مراکز اب موت کے پھندے بن امداد کے متلاشی 6 افراد سمیت مزید 23 فلسطینی جاں بحق

July 3, 2025
بین الاقوامی

قطر میں جنگ بندی مذاکرات حماس کاجواب جمعہ تک متوقع

July 3, 2025
بین الاقوامی

انڈونیشیا میں جہازغرقاب ۔4اموات،38لاپتہ

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?