Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

عارضی ملازمہ کا زیڈ ای او کشتواڑ پر ہراسانی کا الزام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 23, 2016 10:54 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
کشتواڑ//محکمہ تعلیم میں تعینات ایک ڈاٹا انٹری اوپریٹر نے زونل ایجوکیشن آفیسر پر جنسی ہراسانی کی شکایت درج کروائی ہے ۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ وہ زیڈ ای او کشتواڑ کے دفتر میں تعینات ہے ، دیانتداری اور لگن کے ساتھ کام کرنے کے باوجود افسر مذکور اس کے کام میں غلطیاں تلاش کرتا رہتا تھا تاکہ کسی طرح اسے زیر کر سکے۔افسر کی غلط حرکات و سکنات کے پیش نظر جب شکایت کنندہ نے اسے دور رہنے کی کوشش کی تو اسے دھمکایاگیا کہ وہ عارضی ملازمہ ہے ۔اور افسر اس کا کیرئر برباد کر سکتا ہے ۔کشمیر عظمیٰ کے پاس موجود ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے نام تحریر کردہ اس شکایت کی نقل وزیر تعلیم، کمشنر سیکرٹری، سٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایس اے، ڈی سی کشتواڑ اور سی او کشتواڑ کو بھی کی گئی ہے جس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ محکمہ کی طرف سے کارروائی نہ کئے جانے پر وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گی۔ تحریری درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک سال تک ہراساں کئے جانے کے بعد اس نے معاملہ اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کا فیصلہ کیا تا کہ زیڈ ای او موصوف اپنی خواہشات کی تکمیل نہ ہوتے دیکھ کر اس پر کوئی غلط استعمال عائد کر کے اس کے کیرئر کو تباہ کرنے کی کوشش نہ کر سکے ۔ رابطہ قائم کرنے پر چیف ایجوکیشن آفیسر کشتوار عبدالحمید فانی نے تسلیم کیا کہ عارضی ملازمہ کی طرف سے زیڈ ای او کے خلاف ایک شکایت موصول ہوئی ہے جس کی تحقیقات کے لئے ایک سہ ممبر انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔  اس کمیٹی کی طرف سے رپورٹ ملنے کے بعد ہی آگے کی کارروائی ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم نے وومین ایمپائورمنٹ سیل تشکیل دئیے ہوئے ہیں، کشتواڑ کا ایسا سیل پرنسپل بوائز ہائر سکینڈری سکول کشتواڑ پرومیلا شرما کی قیادت میں کام کر رہا ہے جو کہ اس معاملہ کو ہینڈل کرے گا۔ پرنسپل پرومیلا شرما نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور شکایت کنندہ ملازمہ نے اصالتاًان کے پاس حاضر ہو کر اپنے الزامات دہرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیر کے روز زیڈ ای او مذکور کو طلب کیا گیا ہے ، سہ ممبری کمیٹی میں پرنسپل ہائر سکینڈری اسکول فلر شائستہ سروال، پرنسپل ہائر سکینڈری اسکول دچھن طارق حسین خواجہ اور پرنسپل ہائر سکینڈری اسکول چھاترو راکیش کمار شامل ہیں۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

خستہ حال دھندک۔مرہوٹ سڑک بارشوں کی تالاب کی شکل اختیار کرنے لگی پل کی مرمت کی گئی لیکن سڑک مسافروں کیلئے ڈراؤنا خواب،انتظامیہ سے توجہ کی مانگ
پیر پنچال
کربلا کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری پونچھ ضلع کے سرحدی گاؤں قصبہ میں جلوس عزا نکالا گیا
پیر پنچال
پونچھ کے گاؤں بنوت میں پانی کی شدید قلت، عوام سراپا احتجاج جل جیون مشن سکیم کی سست روی اور ملازمین کی مبینہ لاپرواہی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا
پیر پنچال
محرم الحرام کا جلوس اور سیرت النبی ؐکانفرنس ڈی آئی جی رینج نے منڈی میںسیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد کی
پیر پنچال

Related

تازہ ترینخطہ چناب

ڈوڈہ میں دلخراش سڑک حادثہ ، وی ایل ڈبلیو از جان

July 3, 2025
تازہ ترینخطہ چناب

جموں سرینگر شاہراہ پر رامسو میں سڑک حادثہ ، دویاتری زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کشتواڑ میںندی نالوں کے قریب جانے پرپابندی عاید | مغل میدان میں پولیس لاٹھی چارج میں کئی افراد زخمی

July 3, 2025
خطہ چناب

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?