Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

وزیراعظم غریب ومظلوم عوام کے ساتھ انصاف کریں :تاریگامی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 23, 2016 10:54 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں//مرکزی حکومت کامگار،محنت کش اور غریب عوام کی بہبودکے بجائے ترقی کے نام پر سرمایہ داروں کی بہبودکیلئے سرگرمی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ وزیراعظم مودی اوران کے حواری سرمایہ دارطبقہ کوخوش کرنے کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں جوکہ غریب ،محنت کش اور کامگارطبقہ کے خلاف ہی نہیں بلکہ ملک کے لئے خطرناک ہے۔ وزیراعظم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت مظلوموں کی آوازسننے کے لئے راضی نہیں ہے بلکہ اسے کچلنے کیلئے طاقت کااستعمال کررہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار سی پی آئی ایم کے لیڈروایم ایل اے کولگام اورسنٹرل ٹریڈیونین کے ریاستی صدر محمدیوسف تاریگامی نے ناردرن زون انشورنس ایمپلائزایسوسی ایشن کی 31ویں جنرل کانفرنس کے دوران جموں میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس دوران تاریگامی نے کہاکہ مرکزی حکومت ووٹ بنک کی خاطر تقسیم کی سیاست کررہی ہے جس سے ملک کی سا  لمیت خطرے میں پڑگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامگار،محنت کش اور غریب لوگوں کے مفادات کوپس پشت ڈالتے ہوئے وزیراعظم مودی سرمایہ داروں کی ترقی وبہبودکیلئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کی ترقی کانعرہ کھوکھلاہے ۔انہوں نے کہاکہ امیروں کومزیدامیربنایاجارہاہے جبکہ محنت کش اورکامگارطبقہ اوربے روزگارنوجوانوں کی بہبودکیلئے کوئی مربوط پالیسی مرتب نہیں کی گئی ہے ۔ تاریگامی نے کہاکہ کانگریس کے دوراقتدارمیں بی جے پی کہتی تھی کہ خطے میں امن قائم کرنے کی اہلیت صرف بھاجپارکھتی ہے لیکن اب جب بھاجپااقتدارمیں ہے تو ان کایہ دعویٰ کیوں جھوٹ ثابت ہورہاہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو دہشت گردی سے اتناخطرہ نہیں ہے جتنا بھاجپاکی تقسیم کی سیاست سے ہے۔انہوں نے کہاکہ ذات،برادری ،مذہب کے نام ووٹ بٹورنے کیلئے مرکزی حکومت کام کررہی ہے جوکہ ملک کی سا  لمیت کے لئے خطرناک ہے۔انہوں نے کہاکہ ہندوستان مختلف مذاہب کے لوگوں کاگہوارہ ہے لیکن شرپسندطاقتیں تفریق کوہوادے کر متنوع ثقافت اورتہذیب کوپارہ پارہ کرنے کے درپرہیں۔ تاریگامی نے کہاکہ ایک مذہب کے لوگوں کے ملک (نیشن )کاتصور خلافِ فطرت ہے۔انہوں نے کہاکہ اگرخدانے ایک ہی مذہب کانیشن (ملک )بناناہوتاتوہرایک مذہب کے لوگوں کوالگ الگ خطہ اراضی پرپیداکرتا۔اس موقعہ پر تاریگامی نے ریاست جموں وکشمیرکے حالات اورسرحدوں پرجنگ نماصورتحال پرتشویش کااظہارکیا۔ انہوں نے وزیراعظم مودی سے جموں وکشمیرکے عوام کے ساتھ انسانی سلوک برتنے پرزوردیا۔ انہوں نے پیلٹ گنوں کے استعمال پرمکمل پابندی لگانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اب تک درجنوں معصوم کشمیری نوجوان پیلٹ گنوں کاشکارہوکر جانیں گنواچکے ہیں اور سینکڑوں افراد آنکھوں کی روشنی کھوبیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکاحل مذاکرات کے ذریعے کیاجاناچاہیئے ۔تاریگامی نے کہاکہ محنت کش ،کامگار اورغریب طبقہ کی بہبود سے ہی ملک کامستقبل روشن ہوسکتاہے ۔انہوں نے مرکزی حکومت پر سرمایہ داروں کی بہبودکے بجائے غریب عوام کی بہبودکیلئے مربوط پالیسیاں مرتب کرنے کی اپیل کی۔قبل ازیں ناردرن زون انشورنس ایمپلائزایسوسی ایشن نے مانگوں کے حق میں ریلی نکالی جس میں لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے سینکڑوں ملازمین نے حصہ لیااورپھربعدمیں ابھینوتھیٹرجموں میںناردرن زون انشورنس ایمپلائزایسوسی ایشن کی سلورجوبلی تقریب منعقدہوئی جس میں صدرآل انڈیاانشورنس ایمپلائزایسوسی ایشن کامریڈ امان اللہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے محنت کشوں کودرپیش چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کامگاروں پرحقوق کے لئے جدوجہدجاری رکھنے پرزوردیا۔ افتتاحی سیشن کی صدارت کامرڈآرسی شرماصدرناردن زون انشورنس ایمپلائزایسوسی ایشن کررہے تھے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مربوط کاوشوں سے شعبہ سیاحت کو 6 سے 12 مہینوں میں بحال کیا جا سکتا ہے: رکن اسمبلی پہلگام
تازہ ترین
مبینہ طبی غفلت کے باعث پارس ہسپتال سرینگر میں مریض کی موت، اہلخانہ سراپا احتجاج، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مداخلت کا مطالبہ
تازہ ترین
حبہ کدل میں آتشزدگی، رہائشی مکان خاکستر
تازہ ترین
جموں وکشمیر میں بارشوں کا امکان، لوگوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو سے راحت ملنے کی امید
تازہ ترین

Related

جموں

جموں کے4چاراضلاع 18مقامات پرایس آئی اےچھاپے

May 24, 2025
جموں

لیفٹیننٹ گورنر کی آنجہانی رمیش اروڑکے شعری مجموعہ کی رسم اجرائی

May 22, 2025
جموں

بی جے پی کا شری بھاگوت سوروپ جی کو عقیدت پیش، ہون کااہتمام

May 22, 2025
جموں

ڈاکٹر نریندر سنگھ کا ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا، ’شیوا آئی کیئر سنٹر‘ کا افتتاح کیا

May 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?