Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

ایس ایس پی ڈوڈہ کی سر براہی میں عوامی میٹنگ کا انعقاد

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 26, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
گندو//پولیس اور پبلک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے مقصد سے ایس ایس پی ڈوڈہ زاہد نسیم منہاس نے ایس ڈی پی او گندو اور ایس ایچ او گندو کے ہمراہ تحصیل گندو تحصیل کے کاہل جگاسر علاقہ میں ایک عوامی میٹنگ کا انعقاد کیا جس میںعلاقہ کے سابق پنچوں اور سرپنچوں کے علاوہ سیاسی و سماجی کارکنان اور عام لوگوں نے بھی اچھی خاصی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ایس ڈی ایم گندو چوہدری دل میر اور رینج آفیسر بھلیسہ رینج ظفر الہ شیخ اور انچارج پولیس پوسٹ چنگا بھی موجو دتھے۔میٹنگ کے دوران مقامی لوگوں نے پولیس انتظامیہ کو مختلف علاقائی مسائل کے بارے میںجانکاری فراہم کی اور کچھ مطالبات بھی رکھے جن میں علاقہ کے تمام ہیلتھ سینٹروں میںپیرا میڈیکل عملہ،اے این ایم اور لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی اورضرورت کے مطابق ادویات کی سپلائی،زیرِ تعمیر واٹر سپلائی اسکیم کی فوری تکمیل،علاقہ کے لوگوں کو چھ ماہ کا مفت راشن فراہم کرنا،علاقہ کے ہائر اسکنڈری اسکول اور ہائی اسکولوں میں ضرورت کے مطابق تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی تعیناتی،لکڑی کے پرانے بوسیدہ پولوں کی جگہ لوہے کے پولوں کی تنصیب،علاقہ میں خصوصی پولیس بھرتی عمل میں لانا،گندو تا کاہل جگاسر سڑک کی حالات کو سدھارنااور اُس پر میکڈم بچھانا،گاڑیوں میںاُوور لوڈنگ پر قابو پانا اور عمارتی لکڑی کی جلد منظوری کو یقینی بنانا شامل ہیں۔ ایس ایس پی نے شرکائے میٹنگ کو یقین دلایا کہ اُن کے جائز مطالبات کو سول انتظامیہ کی نوٹس میں لایا کر پورا کروانے کی کوشش کی جائے گی اور پولیس سے متعلق اُن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔اُنہوں نے سماج میں جرائم کی روک تھام میں سوسائٹی کے رول کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ضروری ہے کہ پولیس اور عوام میں قریبی رابطہ ہو اور لوگ پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔ جب تک شہری سماج دشمن عناصر کی نشاندہی میں پولیس کے ساتھ تعاون نہ کریں تب تک پولیس کچھ بھی نہیں کر سکتی۔اُنہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی معاشرہ میں امن قائم ہو سکتا ہے اورشہریوں کو چاہیے کہ وہ امن و امان کی بحالی کے سلسلہ میںپولیس سے تعاون کریں تاکہ سماج میں پھیل رہی برائیوں پر روک لگائی جا سکے اور معاشرے کو جرائم سے پاک کیا جا سکے۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو انصاف فراہم کرنا پولیس کا فرضِ اولین ہے،مگر یہ اُسی صورت میں ممکن ہے جب اُسے عوام کو بھر پورتعاون حاصل ہو۔اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سماجی جرائم کے خاتمہ،منشیات ،مویشیوں، غیر قانونی شراب،لکڑی اور جنگلی جڑی بوٹیوں وغیرہ کی سمگلنگ پر قابو پانے کے لئے پولیس کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔اُنہوں نے علاقہ میں آپسی بھائی چارہ کو مزید مضبوط کرنے،امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بنائے رکھنے کی بھی لوگوںسے اپیل کی۔ اُنہوں نے عوام اور پولیس کے درمیان پائی جانے والی دوریوں کو ختم کرنے اور پولیس پبلک تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اپنے ما تحت آفیسران واہلکاران کو ہدایت کی وہ عوام کے ساتھ نزدیکی رابطہ بنائے رکھیں اور عوامی مشکلات کا بروقت ازالہ کریں تاکہ اُنہیں عوامی اعتماد حاصل ہو سکے۔مقامی لوگوں نے پولیس کی طرف سے اس قسم کی میٹنگوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے نہ صرف یہ کہ پولیس اور عوام کے درمیان پائی جانے والی دوریاں ختم ہوں گی اور آپسی روابط مضبوط ہوں گے بلکہ ان سے عوامی مسائل کو حل کروانے میں بھی بھر پور مد ملے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جی ایم سی جموں میں دو خاتون ڈاکٹروں پر حملہ، ایف آئی آر درج، جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری
تازہ ترین
لینڈ سلائیڈنگ کے دوران یاتری کی موت کی خبریں بے بنیاد: ایس ایس پی گاندربل
تازہ ترین
شدید بارشوں کے باعث امرناتھ یاترا ایک روز کے لیے معطل
تازہ ترین
نجی ہسپتال اس بات کو یقینی بنائیںکہ علاج عام شہری کی پہنچ سے باہر نہ ہو:وزیراعلیٰ نیشنل ہسپتال جموں میں خواتین کی جراحی کی دیکھ بھال پہل ’پروجیکٹ 13-13‘ کا آغا ز
جموں

Related

خطہ چناب

نویوگ ٹنل حادثے میں مہلوک شخص کی نماز جنازہ میں ادا والدہ سمیت کنبے کے تین افراد جی ایم سی اننت ناگ میں مستحکم

July 16, 2025
خطہ چناب

ضلع رام بن میں ہلکی بارشں سے عام لوگوں اور زمینداروں کو راحت قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری ،11ہزار امرناتھ یاتریوں کا آرپار سفر

July 16, 2025
خطہ چناب

رام بن اور بانہال میں سڑک حادثات میں1ازجان ،5زخمی | ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل

July 15, 2025
تازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

ڈوڈہ میں المناک سڑک حادثہ: سات افراد ازجان، 17 دیگر زخمی

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?