Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

دیر پا اور بامعنی نتائج کیلئے مربوط مذاکراتی عمل ضروری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 28, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// ریاست کے اندر اور خطے میں پائیدار اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کیلئے امن و مفاہمتی عمل کی بحالی پر زور دیتے ہوئے ریاستی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہاکہ ریاستی عوام کے مصائب و مشکلات کے فوری خاتمہ کیلئے طریقہ کار تلاش کرنا ہوگا۔یشونت سنہا کی سربراہی والے پانچ رکنی وفد کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ریاست کو سلامتی ،سیاسی ،معیشی ،ترقیاتی و انتظامی محازوں پر درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جموں وکشمیر میں سبھی فریقین کے ساتھ پائیدار مزاکرات شروع کرنے پر زور دیا۔سرحدی کشیدگی پر فوری طور قابو پانے پر زور دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے وفد پر زور دیا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے سرحدی فائرنگ اور کشمیر میں تشدد کی وجہ سے پسے جارہے لوگوں کے مشکلات کے خاتمہ کیلئے فوری طور کوئی طریقہ کار تلاش کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو خطہ میں جاری موت و تباہی کے سائیکل کو فوری طور ختم ہونا چاہئے اور دردناک صورتحال سے دوچا ر عوام کے وسیع تر مفاد کیلئے سیاسی و سیول سوسائٹی سطح پر امن و مفاہمتی عمل کی بحالی کیلئے سنجیدہ کوششیں کی جانی چاہئیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مواقف سخت کرنے کے کوئی بھی وجوہات ہوں یا مفاد خصوصی رکھنے والے عناصر کی جانب سے امن عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہوں ،تاہم اس کے باوجود 2003کی طرح مزاکرات اور مفاہمت کی پالیسی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر موجودہ کشیدہ صورتحال اور وادی کے اندر خراب حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ جامع مزاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کیا جائے جس میں سبھی فریقین کو شامل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2002سے2005کے درمیان شروع کئے گئے امن عمل کو آج شدید خطرہ لاحق ہے کیونکہ صورتحال انتہائی کشیدہ بنی ہوئی ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن و مفاہمتی عمل پر حائل تاریک سائے  خطے کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے کیونکہ اس کے نتیجہ میں خطہ کے عوام پر تباہ کن اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کو امن کی خواہش ہے کیونکہ وہ تشدد کو بہتر طور سمجھ سکتے ہیں جس کا انہیں سامنا رہا ہے اور وہ تباہ کن صورتحال سے ابھر کر آئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ریاستی عوام کیلئے سرحدوں پر اور اندرونی سطح پر امن انتہائی لازمی ہے اور انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت اسی جذبے کے ساتھ اس عمل کو آگے بڑھائے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری اور ریاسی میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی نقل و حمل میں رکائوٹ ، مسافر گھنٹوں متاثر رہے
پیر پنچال
ٹنگمرگ میںپانی کی سپلائی لائین کاٹنے کا واقعہ | 2فارموں میں 4ہزار مچھلیاں ہلاک
صنعت، تجارت و مالیات
قومی سیاحتی سیکرٹریوں کی کانفرنس 7جولائی سے سرینگر میزبانی کیلئے تیار
صنعت، تجارت و مالیات
وادی میں دن بھرسورج آگ برساتا رہا|| گرمی کا72سالہ ریکارڈٹوٹ گیا درجہ حرارت37.4 ڈگری،ایک صدی میں جولائی کا تیسرا گرم ترین دن ثابت
صفحہ اول

Related

صفحہ اول

امرناتھ یاترا 2025 ۔7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ، 40000کے درشن

July 5, 2025
صفحہ اول

تعطیلات میں توسیع، فیصلہ اتوار کو: سکینہ

July 5, 2025
برصغیرتازہ ترینخطہ چنابصفحہ اول

سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

July 5, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

گرمائی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ کل لیا جائے گا : سکینہ یتو

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?