Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

مڈل سکول موری اڑائی کی تعمیر 6 سال بعد بھی نامکمل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 4, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 منڈی//تحصیل صدر مقام منڈی سے لگ بھگ5 کلو میٹر دوری پر واقع مڈل اسکول موری اڑائی کی عمارت کا کام 6 سال گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہ ہو سکا۔ اگر چہ اسکول کی پرانی عمارت موجود ہے مگر اس میں محض تین کمرے ہیں جو بوسیدہ حالت میں ہیں جن میں سو سے زائد طلبا کا گزارا نہیں ہو سکتا۔سکول کے ذرائع نے بتایاکہ  نئی عمارت کا تعمیری کام سال 2010 میں محکمہ تعمیرات عامہ کی زیر نگرانی شروع کیا گیا تھا مگر 6سال گزر جانے کے باوجود بھی اس عمارت کی تعمیر کا کام مکمل نہ ہو سکا ،موسم بہتر ہونے پر اسکولی طلبا کو باہر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر نی پڑتی ہے، اگر موسم خراب ہو تو پھر طلبا کو اس دن اسکول سے چھٹی ہی کر نی پڑ تی ہے۔اڑائی موری کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے خلاف احتجا ج کرتے ہوئے اس پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔ محمد بشیر،محمد شریف اور محمد عبداللہ نامی مقامی لوگوں نے بتا یا کہ سکول کی پرانی عمارت کافی عرصہ سے بوسیدہ ہو چکی ہے جس میں بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال قبل محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے نئی عمارت کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا مگر ابھی تک اسے مکمل نہیں کیا گیا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متعدد دفعہ اڑائی کے لوگ ضلع ترقیاتی کمشنر اور محکمہ تعمیرات عامہ کے پاس وفود کی صورت میں گئے لیکن ہمیشہ ٹال مٹول کی پالیسی سے کام لیاگیا۔عوام نے ضلع انتظامہ کو یہ انتباہ دیا ہے کہ اگر موسم سرما سے پہلے پہلے سکول کی عمارت کا کام مکمل نہ کیا گیا تو وہ منڈی تحصیل صدر مقام پر آ کر احتجاج کریںگے ۔ہیڈ ماسٹر مڈل اسکول موہری محمد اشرف نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکول میں 100 سے زائد بچے زیر تعلیم ہیں مگر طلبا کو بیٹھنے کے لئے محض تین کمرے ہیں جن میں آٹھ کلاسوں کو تعلیم دی جاتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ سکول کی عمارت پہلے سے ہی بوسیدہ ہے، اگر بارش ہو تو سکول کی چھت سے بارش کا پانی اندر آتا ہے جس کی وجہ سے پرائمری کلاسوں کو چھٹی کرنی پڑتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سکول کی نئی عمارت کا کام 6 سال قبل شروع کیا گیاتھا مگر ابھی تک مکمل نہ ہو پایاہے۔ انہوں نے کہا کہ متعدد دفعہ محکمہ کے اعلیٰ افسرن کو تحریری طور پر کہا گیا مگر ابھی تک سکول کی عمارت کا کام شروع نہیں ہوا۔ رابطہ کرنے پر محکمہ تعمیرات عامہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر منڈی ہروندر سنگھ نے بتایا کہ اس عمارت کا کچھ حصہ تو تعمیر کیا گیا ہے مگر باقی کے لئے ابھی پیسہ واگزار نہیںہوا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے اعلیٰ افسران کو تعمیر کے حوالے سے فنڈز کے بارے میں لکھا ہے اورجونہی محکمہ فنڈز واگزار کرے گا تو سکول کی تعمیر کاکام مکمل کردیاجائے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

پیر پنچال

راجوری میں تعمیراتی ملبہ گرنے سے رہائشی مکان کو نقصان گھر کے منہدم ہونے کا خدشہ، اہل خانہ سراپا احتجاج،گھنٹوں ٹریفک معطل رہی

July 8, 2025
پیر پنچال

کھنیترٹانڈاتا ہائی سکول چرون 12کلو میٹر رابطہ سڑک کا حال بے حال سڑک پر سفر دشوار، بڑی آبادی متاثر، حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل

July 8, 2025
پیر پنچال

منیہال علاقہ میں بارش سے سڑک تباہ، مکانات و کھیت زیرِ آب رہائشی علاقوں میں پانی داخل، مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا

July 8, 2025
پیر پنچال

پونچھ میں سی ای او دفتر کا حصہ پراسرار آگ میں خاکستر سماگرہ سیکشن متاثر، اہم کاغذات، فائلیں اورسولر لائٹس کو نقصان،تحقیقات شروع

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?