Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

سکمز میں مریضوں کیلئے میسر مفت اور رعایتی ادویات سے کون مستفید؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 14, 2016 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر//شیر کشمیر میڈیکل انسٹیچوٹ صورہ میں مفت اور رعایتی ادویات کی فہرست وارڈوں میں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریض بازاروں سے دوائیاں اونچے داموں خریدنے کیلئے مجبور ہورہے ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے اندر97سے زائد ادویات مریضوںکیلئے مفت جبکہ 128سے زائد ادویات رعایتی قیمتوں پر دستیاب رکھی گئیں ہیں مگر اسپتال کے وارڈوں میں ادویات کی فہرست دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے مریض مفت اور رعایتی ادویات سے استفادہ کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں۔وادی کے سب سے بڑے طبی ادارے میں مریضوں کی سہولیت کیلئے دستیاب رکھی گئی مفت اور رعایتی ادویات سے اسپتال میں داخل مریض فائدہ نہیں اٹھا پا رہے ہیں جس کی بڑی وجہ اسپتال کے مختلف وارڈوں میں ادویات کی فہرست کا موجود نہ ہوناہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اسپتال میں 97 ادویات مفت دی جاتی ہیں جبکہ اسپتال کے سیلز کونٹر پر128ادویات رعایتی نرخوں پر دستیاب رکھیں گئی ہیںمگر جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے مریض مستفید نہیں ہورہے ہیں۔ سرینگر کے کاٹھی دروازہ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض وسیم احمد نے بتایا کہ اسپتال میں 20دن تک رہنے کے دوران تمام ادویات بازار سے ہی خریدنی پڑی ہیں۔ مذکورہ مریض نے بتایا کہ اسپتال کے اندر موجود ادویات  کے بارے میں جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے مریض ادویات بازار سے خریدتے ہیں۔الطاف احمد میر نامی مریض نے بتایا کہ انفیکشن کیلئے کام آنے والی دوائیاں کئی کمپنیوں سے بن کر آتی ہیں جن میں  چند کمپنیوں کی ادویات اسپتال میں موجود ہوتے ہیں مگربازار سے خریدنے کے بعد ہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ دوائی اسپتال کے اندر سستے داموں پر دستیاب تھیں۔ الطاف احمد نے بتایا کہ اسپتال کے اندر کام کرنے والے ڈاکٹر وارڈ میں داخل پانچ مریضوں کو پانچ کمپنیوں کی ادویات لکھتے ہیں جبکہ بازارسے خریدنے پر پتا چلتا ہے کہ ناموں سے بنائی گئی ادویات میں ایک ہی جز موجود ہے جس کی دوائی دوسرے نام سے اسپتال میں مفت یا رعایتی داموں پر دستیاب تھیں۔مذکورہ مریض نے کہا کہ اسپتال انتظامیہ کو اس سلسلے میں حکم نامہ جاری کرکے ڈاکٹروں کو بتانا چاہئے کہ وہ اسپتال کے اندر موجو دوائی ہی مریضوں کیلئے تجویز کریں۔ وادی کے اسپتال میں مریضوں کو مفت اور رعایتی ادویات پر ملنے والی ادویات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے صحت آسیہ نقاش نے کہا ’ ’ میں آج ہی اس بارے میں اعلیٰ آفیسران سے بات کررہی تھی مگر اصل حقیقت یہ لوگ اسپتال میں بغیر دیکھے مارکیٹ سے دوائیاں خرید رہے ہیں۔ آسیہ نقاش نے کہا کہ میں اس ضمن میں پھر سے ایک مٹینگ بلا رہی ہوں تاکہ مریضوں کو بھی اس بات کا پتا چلے کہ اسپتالوں میں کوئی سی ادویات مفت اور رعایتی داموں پر دستیاب رکھی گئی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ادھم پور تصادم میں مارا گیا ملی ٹینٹ جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر ’حیدر‘ تھا: پولیس سربراہ
تازہ ترین
اردوزبان کو غیر ضروری طور پر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
’می آئی ہیلپ یو‘: امرناتھ یاترا میں سی آر پی ایف خواتین ٹیم نے دل جیت لئے
تازہ ترین
ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کرنا چاہئے: ہندوستانی سفارتخانہ
بین الاقوامی

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کا وزیر اعظم نریندر مودی کے نام خط، جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کا مطالبہ

July 16, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گمری دراس میں دلخراش سڑک حادثہ ، 2ازجان، 15زخمی، 8کی حالت نازک

July 16, 2025
صفحہ اول

ڈوڈہ ضلع میں المناک سڑک حادثات||7 جاں بحق، 17زخمی اونتی پورہ حادثے میں 3افرادلقمہ اجل،میاں بیوی زخمی، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ کا اظہارِ رنج

July 15, 2025
صفحہ اول

اردو زبان لازمی شرط ہونے پر امتناع نائب تحصیلدار بھرتی عمل معطل

July 15, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?