Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

مکمل ڈھیل کا دوسرا دن، شہر میں بدترین ٹریفک جام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: December 20, 2016 6:44 pm
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
سرینگر//مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے لیڈروں اور کارکنوں کو تحاصیل سطح پر دھرنا دینے کی کال کے پیش نظر سرینگر میں عوامی ایکشن کمیٹی،تحریک حریت اور لبریشن فرنٹ کارکنوں نے دھرنا دیا تاہم وادی کے دیگر تحاصیل میں دھرنے نہیں دئے گئے۔تازہ احتجاجی کلینڈر کے تحت دوسرے روز کی ڈھیل کے دوران بھی بازاروں میں گہما گہمی اور چہل پہل رہی۔شمال وجنوب مجموعی طور پر احتجاجی مظاہروں پرٹھرائو جاری ہے تاہم آلوسہ بانڈی پورہ میں شبانہ چھاپوں کے دوران پولیس اور مقامی لوگوں کے درمیان مزاحمت ہوئی۔
ڈھیل کا دوسری روز
مزاحمتی جماعتوں کی کال پر ہڑتال میں رواں ہفتے کے دوران دوسرے روز بھی ڈھیل کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران بازاروں کی رونق دوبالا ہوگئی۔ ہر سو خریداروں کی غیر معمولی چہل پہل کی وجہ سے کاروباری مراکز اور دکانوں میں بھیڑ جمع تھی۔سخت سردی کی لہر کے باوجود بازاروں میں تل دھرنے کی جگہ بھی موجود نہیں تھی اور شمال و جنوب سے لوگوں نے سرینگر کا رخ کیا تھا۔لالچوک،آبی گزر،ریگل چوک،مہاراج بازار،کوکر بازار کورٹ روڑ،پلیڈئم گلی،پولو ویو، مائسمہ،ہری سنگھ ہائی اسٹریٹ،سرائے بالا،جہانگیر،مدینہ چوک،ریڈ کراس روڑ اور گائو کدل سمیت دیگر علاقوں میں جہاں دن بھر کاروباری سرگرمیاں شباب پر رہی۔مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے تحاصیل سطح پر مزاحمتی کارکنوں کو دھرنا دینے کی کال کے پیش نظر سرینگر میں مدینہ چوک میں مزاحمتی لیڈروں اور کارکنوں نے دھرنا دیتے ہوئے اسلام و آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے۔مدینہ چوک میں مشترکہ احتجاجی دھرنے  کے دوران حریت (گ)، حریت(ع) اور لبریشن فرنٹ سے وابستہ لیڈران اور اراکین سمیت زندگی کے دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے حصہ لیا ۔ احتجاجی دھرنے میں  محمد شفیع خان، شیخ عبدالرشید، مشتاق احمد صوفی، امتیاز حیدر،معراج الدین کلوال، ظہور احمد بٹ،غازی جاوید، محمد صدیق شاہ اور شیخ عبدالرشید، بشیر احمد بویا شریک ہوئے۔ اس موقع پر آزادی، شہداء، اسیروں، اتحاد و اتفاق اور تحریک آزادی کے حق میں جبکہ ظلم و جبر، تعدی، کالے قوانین کے نفاذ اور جاری گرفتاریوں کے چکر کے خلاف بھرپور نعرے بلند کئے گئے۔ احتجاجی دھرنا قریب ایک گھنٹہ تک جاری رہا ۔مقررین نے کہا کہ یہ علامتی احتجاج وادی میں جاری جبر و تشدد اور کالے قوانین کے نفاذ کے خلاف عوام کی آواز ہے۔انہوں نے کہا کہ اس احتجاج کے ذریعے وادی کے طول و عرض میں جاری گرفتاریوں کے چکر نیز گرفتار شدہ لوگوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف برسر احتجاج ہیں۔وسطی کشمیر کے ضلع گانڈربل اور بڈگام میں مزاحمتی کال کے پیش نظر ہڑتال میں ڈھیل کے دوران ایک مرتبہ پھر زندگی کی رفتار بحال ہوگئی ،جس کے دوران ان اضلاع مین جزوی ہڑتال کے بعد دکانیں،کاروباری و تجارتی مراکز مکمل طور پر کھل گئے جبکہ سڑکوں پر گاریوں کی اس قدر تعداد  پہنچ گئی کہ کئی علاقوں میں تریفک جام کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔ ضلع کپوارہ میں بھی ڈھیل کے دوران لوگوں نے جم کر خریداری کی۔اس دوران سڑکوں پر غیر معمولی ٹریفک کی نقل وحمل بھی دیکھنے کو ملی۔ضلع کے لولاب،لنگیٹ،مائور،ہندوارہ اور دیگر جگہوں پر بھی تجارتی مراکز و دکانیں کھل گئیں اور دن بھر خریداروںسے کھچا کھچ بھری رہی۔ضلع بانڈی پورہ میں بھی مزاحمتی جماعتوں کی طرف سے ہڑتال میں دی گئی دھیل کے دوران کاروباری سر گرمیاں جاری رہی جبکہ سڑکوں پر نجی ،مال و مسافر بردار گاڑیوں کی نقل وحمل جاری رہی۔ نامہ نگار عازم جان کے مطابق ضلع میں آلوسہ کے گنائی محلہ میں گزشتہ شب فورسز اور پولیس نے کئی گھروں پر چھاپے ڈالے تاہم اس دوران کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ مقامی لوگوں کا حوالہ دیتے ہوئے نمائندے نے بتایا کہ لوگوں نے مزاحمتی کی جس کے بعد پولیس اور فورسز اہلکار علاقے سے چلے گئے تاہم نصف درجن گھروں کی تلاشیاں بھی لی۔اس دوران سمبل،نائد کھے،حاجن،صفاپورہ، صدر کوٹ اور دیگر علاقوں میںبھی ڈھیل کے دوران بازار اور دکان کھل گئے۔ادھر بارہمولہ ضلع میں بھی مکمل طور پر دکانیں کھل گئی اور کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئی جس کے پیش نظر لوگوں کی بڑی تعداد جن میں خواتین بھی شامل تھی،نے خریداری کی۔جنوبی کشمیر کے تمام اضلاع میں دن بھر پرامن صورتحال کے بیچ کاروباری سرگرمیوں نے دوام پکڑا۔پلوامہ،شوپیاں،اننت ناگ اور کولگام میں لوگوں کی بھیڑ سڑکوں پر نظر آئی جبکہ بازاروں میں خرید و فروخت کا سلسلہ بھی شباب پر نظر آیا۔مزاحمتی جماعتوں نے اگرچہ تحاصیل سطح پر لیڈروں اور کارکنوں کو پرامن طور پر دھرنا دینے کی کال دی تھی تاہم جنوبی کشمیر میں کسی بھی تحصیل سے دھرنے کی کوئی بھی خبر موصول نہیں ہوئی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راہل گاندھی پونچھ میں پاکستانی گولہ باری کے متاثرین سے کریں گے ملاقات
تازہ ترین
چنار کور کے جی او سی کا ایل او سی دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ
تازہ ترین
خالی ہوٹل، بند ٹیکسیاں، خاموش دکانیں: کشمیر کی سیاحت سسکنے لگی
تازہ ترین
کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں دوسرے روز بھی آپریشن جاری، ڈی جی پی خود نگرانی کر رہے ہیں
تازہ ترین

Related

صفحہ اول

پاکستان سے تجارت نہ مذاکرات بات ہوگی تو صرف مقبوضہ کشمیر پر!

May 22, 2025
صفحہ اول

کشمیر پر ثالثی کی ضرورت نہیں دہشت گردی بالکل نا قابل برداشت :جے شنکر

May 22, 2025
صفحہ اول

کشتواڑ میں مسلح تصادم فوجی اہلکار ہلاک، آپریشن جاری

May 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اب پاکستان کے ساتھ نہ تجارت ہوگی نہ بات چیت، اب صرف پی او کے کے بارے میں بات ہوگی: مودی

May 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?