Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ستم بالائے ستم… شعبہ صحت روبہ زوال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 4, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
جموں//ریاست کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج کینسر مریضوں کو پچھلے قریب  6ماہ سے مطلوبہ دوائیں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ دوائیوں کی فراہمی کے لئے تشکیل دی گئی نوڈل ایجنسی ’سٹیٹ میڈیکل کارپوریشن ‘کو ابھی تک ہسپتالوں میں کینسر ادویات کی فراہمی کے لئے ہدایات جاری نہیں کی گئی ہیں ۔اس کے باعث مریضوں کو کھلی مارکیٹ سے دوائی خریدنا پڑ رہی ہے جو عام طور پر میڈیکل کارپوریشن کے توسط سے فراہم کردہ ادویات سے کئی گنا زیادہ قیمت پر دستیاب ہیں ۔ جموںکشمیر میڈیکل سپلائز کارپوریشن لمیٹیڈ  (JKMSCL)کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر یشپال شرما نے تسلیم کیا ہے کہ کارپوریشن کو ابھی تک متعلقہ حکام نے سرکاری ہسپتالو ں میں کینسر ادویات کی فراہمی کے لئے نہیں کہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہسپتالوں میں کینسر مریضوں کیلئے درکار  Vincristine, Paclitaxel 100 mg, Gemcitabine, Leucovorin, Cisplatin 50 mg, Cisplatin 10 mg, Methotrexate 50 mg, Cyclophosphamide 500 mg, Cyclophosphamide 200 mg, Oxaliplatin, Bleomycin, Cytarabine, Paclitaxel 260 mg, Daunorubicin 20 mg,اور  Etoposide 100 mg/5mlنامی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں تعینات ماہر معالجین نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ یہ ادویات کینسر مریضوں کیلئے انتہائی اہم ہیں اور یہ ’لائف سیونگ ڈرگ‘ کے زمرہ میں آتی ہیں۔ ڈائریکٹر موصوف نے بتایا کہ سرینگر میڈیکل کالج سے جمعرات کو ہی ریکویزیشن موصول ہوئی ہے جب کہ ادویات کی فراہمی میں کم از کم مزید 3ماہ کا وقت لگے گا کیوں کہ ان دوائیوں کو ٹسٹنگ اور لیبلنگ کے مراحل سے گزار کر ہی ہسپتالوں میں سپلائی کیا جاتا ہے ۔جموں میڈیکل کالج میں شعبہ آنکولوجی کے صدر ڈاکٹر آشوتوش گپتا نے تسلیم کیا کہ جی ایم سی میں پچھلے 6ماہ سے کینسر کی ادویات دستیاب نہیں ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ کئی بار ان ادویات کی ریکویزیشن بھیج چکے ہیں لیکن ابھی تک دوائیاں فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ کارپوریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ دوائیوں کے ریٹ وغیرہ مقرر کرکے دیگر لوازمات پورے کئے جا چکے ہیں لیکن محکمہ صحت بھاری رعایتی داموں پر ادویات فراہم کرنے میں عد م دلچسپی کا مظاہرہ کر رہا ہے تاکہ مریضوں کو بازار سے دوائیاں خریدنے کے لئے مجبور کیا جا سکے ۔2014میں جموں میڈیکل کالج میں 2000کینسر مریض زیر علاج تھے جب کہ اس سے اگلے برس 2100اور 2016میں 2250مریض جموں میڈیکل کالج میں درج کئے گئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں کینسر مریضوں کی تعداد اس سے بھی دو گنا ہے ۔ چوں کہ ہسپتالوں میں ادویات دستیاب نہیں ہیں اس لئے لوگوں کو مجبوراً کھلی مارکیٹ سے یہ دوائیاں خریدنا پڑرہی ہیں ، ان میں سے کئی ایک دوائیاں ہسپتالوں میں ملنے والی قیمت سے 8سے 10گنامہنگی ملتی ہیں۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امر ناتھ یاترا: پولیس سربراہ نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
آمدنی سے زیادہ اثاثے، سرینگر میں اینٹی کرپشن بیورو نے سرکاری ملازم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
تازہ ترین
ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ میں 74 موبائل ٹاورز پر انٹرنیٹ معطل، شرپسند عناصر کی سرگرمیوں کا اندیشہ
تازہ ترین
مرکزی سرکار کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ جموں وکشمیر کی سیاحت کو کس طرح بحال کیا جا سکتا ہے: سریندر چودھری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ہمیں ترقی کی رفتار کو بڑھاتے ہوئے ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہوگا: مودی

May 24, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

راہل گاندھی پونچھ پہنچے، گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے

May 24, 2025
صفحہ اول

دہشت گردی کی سرپرستی || پاکستان بے نقاب آپریشن سندور کا سہرامودی کے سر،صرف ملی ٹینٹ کیمپ تباہ کئے:امت شاہ

May 23, 2025
صفحہ اول

پاکستانی پروازوں کیلئے پابندی 23جون تک برقرار

May 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?