Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

گمشدہ ستارے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 8, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
خواجہ غلامحی الدین رہبر کے دادا غفورالدین منہاس کٹھوعہ جموں  کے باشندے تھے لیکن انہوں نے ہجرت کر کر بتہ مالنہ سرینگر میں سکونت اختیار کی۔ رہبر صاحب 1904  ء میں فیروزالدین منہاس کے ہاں  پیدا ہوئے۔ پڑھنے لکھنے کا شوق ہوتے ہوئے بھی انہیں اپنا تعلیمی سفر مختصر کرنا پڑا۔ وہ صرف پرائمری تک ہی پڑھ پائے لیکن اس کے باوجود ان کے زوردار قلم کی کاٹ نے شخصی راج کے حکام کی نیندیں حرام کردیں۔ اسکول چھوڑتے ہی وہ ملازمت کی تلاش کرنے لگے۔ کسی طرح وہ مہاراجہ کے بینڈ میں ملازم ہوئے۔ وہاں ان کی ملاقات شہر خاص کلا ئی اندر کے سکندر خان سے ہوئی اور جلد ہی یہ ملاقات گہری دوستی میں تبدیل ہوئی۔ سردیوں میں یہ بینڈ دربار مو کے ساتھ جموں منتقل ہو جاتا۔ جموں میں ان دو گہرے دوستوںں نے مسجد بنانے کا  منصوبہ بنایا جس کی اطلا ع بینڈ مامسٹر کو ہوئی۔ چناںچہ مہاراجہ نے اس کی پادا ش میں ان دونوں کو دد دد سال کی سزا سنائی ۔ رہائی کے بعد یہ دونوں لاہور چلے گئے اور برٹش آرمی میں ملازم ہوئے لیکن رہبر صاحب کے مقدر میں تاریخ اور تحریک کشمیر میں کلیدی رول نبھانا تھا۔ وہ واپس آئے اور اپنے ساتھ ایک کیمرہ بھی لے آئے۔ اسی کیمرہ سے انہوں نے 13؍ جولائی کے دلدوز واقعات کو قید کرلیا اور اس طرح کشمیر کے رہبر صاحب پہلے فوٹو جرنلسٹ بن گئے۔ یہ فوٹو آج بھی تاریخ کشمیر کا اہم حصہ ہیں۔ اس قتل عام کا ان پر اتنا اثر ہوا کہ وہ شخصی راج کے خلاف باغی ہوئے ۔ ان کو تین ماہ کی قید اور دو سو روپے جرمانے کی سزا ہوئی۔ چونکہ وہ جرمانہ ادا نہ کر پائے اس لئے ان کے گھر کا  تمام اثاثہ ضبط کیا گیا۔ اس سزا نے رہبر کو اور بھی مضبوبط بنایا ۔ 1932 ء میں انہوں نے اخبار ’’رہبر‘‘ کی اشاعت شروع کی اور پہلے ہی سال گرفتار ہوئے۔ ان کی مسلسل گرفتاریوں سے’’ رہبر‘‘ کی اشاعت متاثر ہوئی ۔ چناںچہ انہوں نے ’’رہبر ‘‘ کی اشاعت کو جاری رکھنے کی ذمہ داری دینا ناتھ مستؔ کو سونپی۔ رہبر صاحب مرحوم ان چند لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے مسلم کانفرنس کوتوڑ کر نیشنل کانفرنس بنانے کی کھلم کھلا مخالفت کی۔ انہوں نے مسلم کانفرنس کی تشکیل نو میں بھی اہم کردار نبھایا۔ تحریکی  سرگرمیوں اور ’’رہبر‘‘ کی اشاعت کے لئے وہ بار با رگرفتار ہو تے رہے۔1934ء میں رہبر ؔ کو ریاسی جیل میں قید کیا گیا، بعدازاں وہ 1948، 1959 اور1965  ء میں گرفتار ہوئے لیکن کبھی بھی اپنے اٹل سیاسی موقف سے نہ ہٹے۔ 1965 ء کی جنگ کے بعدرہبر ؔصاحب نے اپنے قلم کا بھر پور حق ادا کیا۔ 11؍جنوری1986 ء کو رہبر صاحب انتقال کر گئے۔ وطن کے اس عظیم سپوت کو ہاؤسنگ کالونی راولپورہ سری نگر میں میں سپردخاک کیا گیا۔ رہبر صاحب کو 1989 ء میں ’’آزاد کشمیر‘‘ حکومت نے  پس از مرگ تحریک حریت آزادی ایوارڈ سے نوازا۔ یہ ایوارڈ ان کے فرزند ارجمند نے حاصل کیا۔ اس طرح رہبر صاحب کشمیر کے پہلے صحافی بنے جن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آج کل رہبرؔ صاحب کے فرزند شاہد اقبال رہبر کی ادارت ونظامت میں ہفت روزہ ’’رہبر ‘‘ باقاعدگی کے ساتھ شائع ہورہاہے۔
نوٹ : کالم نگار ’’گریٹر کشمیر‘‘ کے  سینئر ایڈ یٹر ہیں ۔
فون نمبر9419009648
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ جوش خروش سے منائی جارہی ہے
برصغیر
کشمیر سے کنیا کماری تک اب محض ایک نعرہ نہیں بلکہ حقیقت ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
وزیر اعظم نریندر مودی نے کٹرا سے سری نگر وندے بھارت ایکسپریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
تازہ ترین
جموں و کشمیر: وزیر اعظم نریندرمودی نے دنیا کے سب سے اونچے ‘چناب ریل پل’ کا افتتاح کیا
تازہ ترین

Related

کالممضامین

آدابِ فرزندی اور ہماری نوجوان نسل غور طلب

June 5, 2025
کالممضامین

عیدایک رسم نہیں جینے کا پیغام ہے فکر و فہم

June 5, 2025
کالممضامین

یوم ِعرفہ ۔بخشش اور انعامات کا دن‎ فہم و فراست

June 5, 2025
کالممضامین

حجتہ الوداع۔ حقوق انسانی کاپہلا منشور فکر انگیز

June 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?