Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

حکومت نے پٹھان کوٹ حملے سے کوئی سبق نہیں لیا:پارلیمانی کمیٹی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 27, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی// پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے ملک میں داخلی سلامتی کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ، جس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حکومت نے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے سے کوئی سبق نہیں سیکھا ، جس وجہ سے گزشتہ سال بار بار اس طرح کے حملے ہوئے جن میں مسلح افواج کے جوانوں کو اپنی جانیں گنوانی پڑیں۔ وزارت داخلہ سے وابستہ پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ وزارت داخلہ کی اس بات سے متفق نہیں ہے کہ ملک میں داخلی نظم و نسق کے حالات مجموعی طور کنٹرول میں ہیں۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ اندرون ملک دہشت گردی اور بائیں بازو کی انتہا پسندی میں بھلے ہی نسبتا کمی آئی ہے لیکن جموں و کشمیر میں سرحد پار سے دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات میں پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے ۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ سال 2016 میں دراندازی کی کوشش کے 364 واقعات ہوئے جبکہ اس سے گزشتہ سال یہ تعداد صرف 121 تھی۔ پارلیمانی کمیٹی نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ فوج اور سلامتی دستہ کی تنصیبات کی حفاظت میں کمزوریوں اور خامیوں کے سبب ان پر کئی بار دہشت گرد انہ حملے ہوئے جن میں 82 جوان شہید ہوئے ۔ کمیٹی نے کہا کہ اس سے دہشت گردوں کی طرف سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی نئی حکمت عملی کا پتہ چلتا ہے ۔ اپنی سفارشات اور تجاویز کو دہراتے ہوئے کمیٹی نے کہاکہ"سکیورٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے باوجود حکومت پمپور، اڑی، بارہمولہ اور ناگروٹا میں دہشت گردانہ حملوں کوے روکنے میں مکمل طور ناکام رہی ہے ۔ کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹھان کوٹ حملے سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ وزارت داخلہ کو سرحد پار سے دراندازی اور جموں وکشمیر میں دہشت گردانہ سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے افواج اور پولس دستوں کی تنصیبات کی سکیورٹی کے نظام کو انتہائی چاک چوبند کرنی چاہئے جس سے کہ اس طرح کے دہشت گردانہ حملوں پر لگام لگائی جا سکے ۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ تمام خامیوں اور کمزوریوں کو دور کر کے سکیورٹی کے نیٹ ورک کو ایک دم پختہ کئے جانے کی فوری ضرورت ہے ۔ اس نے انٹیلی جنس نظام کو مؤثر بنانے اور اس کے معلومات جمع کرنے اور ان کا تبادلہ کرنے کے نظام کو درست کرنے پر بھی زور دیا ہے ۔جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی طرف سے مقامی نوجوانوں کی بھرتی کی حکمت عملی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی نے وزارت داخلہ سے اس پر روک لگانے کے لئے کثیر جہتی منصوبہ بنانے کو کہا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر جتیندر کی جموں میں سول سوسائٹی کے ساتھ تفصیلی بات چیت | اعتماد سازی پائیدار ترقی کی کلید مرکزجموں و کشمیرکی جامع ترقی کیلئے پُرعزم، مثبت بیانیہ کیلئے اجتماعی کوششوں پر زور
جموں
گول میں پھر شدید ژالہ باری | رہی سہی کثر بھی نکل گئی ، پھلدار درختوں کو صد فیصدنقصان
خطہ چناب
اتحاد ، باہمی تجارتی مفادات کو بڑھاوا دینے کا نیا باب رقم اتحاد ، باہمی تجارتی مفادات کو بڑھاوا دینے کا نیا باب رقم
صنعت، تجارت و مالیات
سنڈے مارکیٹ بھی مندی کا شکار
صنعت، تجارت و مالیات

Related

برصغیر

آپریشن سندور صرف یک طرفہ فوجی کارروائی نہیں | بدلتے بھارت کا چہرہ پورا ملک دہشت گردی کے خلاف متحد ، غصے اور عزم سے بھرا ہوا : مودی

May 26, 2025
برصغیر

چھتیس گڑھ میں 24نکسلیوں کی خودسپردگی

May 24, 2025
برصغیر

سٹے بازی پر سپریم کورٹ فکرمند | مرکز سے جواب طلب

May 24, 2025
برصغیر

مہاراشٹر میں 45، گجرات میں 15نئے کورونا کیس درج

May 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?