Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

امن قائم ہوگا تو منقسم کشمیر پر بات ہوگی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 5, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ڈورو//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پاکستان ریاست میں ملی ٹینسی کو بڑھاوا دینا بند کرکے امن کو موقع دے تو منقسم کشمیر پر بات کی جا سکتی ہے۔ ڈورو میں انتخابی جلسے کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ماضی کو اگر ٹٹولا جائے تو یہ بات سامنے آئے گی کہ بھاجپا ہی ہمیشہ ہمسایہ ملک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کی خواہاں رہی ہے ۔انکا کہنا تھا کہ اٹل بہاری واجپائی نے دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا اور اُس وقت کے وزیر اعظم پاکستان نے واجپائی کو یقین دلایا کہ پاکستان کی سرزمین جموں و کشمیر میں ملی ٹینسی کے لئے استعمال نہیں ہو گی،جس کے دور رس نتائج بر آمد ہوئے اور ریاست میں ملی ٹینسی کا گراف کم ہوا جبکہ سرحدوں پر فائر بندی بھی ہوگئی۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ واقعات اس بات کی نشاندہی کررہے ہیںبی جے پی کی حکومت ختم ہوتے ہی دونوں ملکوں کے درمیان تنائو بڑھ گیا اور حالات میں غیر معمولی تبدیلی آگئی ۔انہوں نے کہا کہ جو ماحول بات چیت کے لئے بن گیا تھا وہ بھی رائیگاں ہوا ،کا نگریس حکومت نے کوئی پہل نہیں کی  اوردونوں ملکوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی سرکار دوبارہ بننے کے ساتھ ہی اُمید کی کرن پھر سے جاگ گئی،وزیر اعظم بغیر کسی دعوت کے لاہور پہنچے لیکن بدقسمتی سے اُوڑی واقعہ پیش آیا ،لیکن ہمیں اُمید ہے کہ ایک بار پھر بات چیت کیلئے ماحول قائم ہو گا ،لیکن اس کے لئے پاکستان کو ملی ٹینٹوںپر شکنجہ کسنا ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ مذاکرات سے ہی حل ہوگا لیکن اس کے لئے ماحول کو معمول پر لانا ہوگا۔وزیر اعلیٰ نے دونوں پارٹیوں میں ایجنڈا آف الائنس کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی نے ایک وعدے کے ساتھ بھا جپا سے ہاتھ ملایا ،پاور پروجیکٹوں کی واپسی اور مسئلہ کشمیر کا باعزت حل اس کی اولین ترجیحات ہیں۔نوجوانوں کی طرف سے پتھر پھینکے جانے پر اُنہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کی بے روزگاری اور بے چینی ان کی حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے ،نوجوانوں کی پتھر بازی بڑا مسئلہ ہے اور حکومت کو جو سب سے بڑا چیلنج درپیش ہے وہ ہے کشمیری نوجوانوں کے ذہنوں سے بے چینی نکالنا  ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان تکلیف اور ذہنی انتشار میں مبتلا ہیں اور انکے مسائل حل کر نے کیلئے انہیں امن عمل میں شامل کر نا ناگزیر بن چُکا ہے کیونکہ کشمیری نوجوانوں کی مشکلات و مسائل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔کانگریس و نیشنل کا نفرنس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے کرسی کی خاطر ریاست کے وسائل کا سوداد کیا اور اب یہ جماعتیں لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں ،لیکن لوگ اب انکے بہکائوے میں آنے والے نہیں ہیں۔اننت ناگ نشست کیلئے پی ڈی پی اُمیدوار تصدق مفتی نے ماحول کو آلودگی سے بچانے کی وکالت کی۔اپنے مختصر خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ ریاست قدرتی حُسن سے مالا مال ہے لہٰذا اسکی حفاظت کر نا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ممبر پارلیمنٹ بنتے ہی وہ مرکز سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کر نے کی وکالت کریں گے ۔جلسے سے وزیر مملکت فاروق اندرابی، رفیع احمد میر اور محبوب بیگ نے بھی خطاب کیا ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

اسکولوں کیلئے مقرر کئے گئے اوقات کار حمتی نہیں ، نظرثانی کا امکان: سکینہ یتو

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

گرمیوں کی تعطیلات کے بعد اسکولوں میں باضابطہ طور تعلیمی سرگرمیاں بحال

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?