Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ثالثی کا امریکی بیان ،پاکستان کا خیرمقدم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 6, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
واشنگٹن//پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکا کی جانب سے کی گئی ثالثی پیشکش کو بھارت نے ایک بار پھر مسترد کردیا جبکہ پاکستان نے اس تجویز کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بھارت کے انکار کے بعد امریکی محکمہ داخلہ نے دونوں ممالک کے درمیان امن مذاکرات کی پیش کش کو دہرایا۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کی جانب سے سامنے آنے والے بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی واشنگٹن میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری کا کہنا تھا ’جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کے لئے امریکا کی جانب سے ادا کیا جانے والا کردار خطے کی صورتحال میں بہتری پیدا کرے گا‘۔نکی ہیلی کے بیان پر رد عمل میں اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ ’پاکستان ان کوششوں میں دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ ہم ہمسایہ ملک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں‘۔ادھرپاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ  بھارت کا رویہ افسوسناک ہے، بھارت کشمیر پر اپنے کمزور مؤقف کی وجہ سے مذاکرات سے ایک بار پھر بھاگ گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ جب بھی کسی عالمی طاقت یا شخصیت نے تنازعات کے حل کے لئے ثالثی کی پیشکش کی، بھارت نے انکار کیا۔ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کو بنیاد بنا کر مذاکرات سے بھاگنے والا بھارت خود پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔دوسری جانب امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا عمل تیز کرنے کے حوالے سے امریکی پوزیشن کو واضح کیا۔ترجمان کا کہنا تھا ’ہمارا ماننا ہے کہ بھارت اور پاکستان عملی تعاون سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، کشیدگی میں کمی کے لیے ہم دونوں ممالک کے درمیان بلواسطہ مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں'۔امریکی عہدیدار نے مزید وضاحت کی کہ ’پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کا بہتر ہونا دونوں ممالک اور خطے کے لیے ضروری ہے کیونکہ علاقائی معاشی تعلقات میں قربت پیدا کرنے والے اقدامات روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مہنگائی میں کمی اور توانائی کی فراہمی میں اضافے کا سبب بنتے ہیں‘۔امریکی حکام کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے اختلافات کے حل کے لیے دونوں ممالک کو ساتھ کام کرنے کی تجویز دی ہے اور دیتے رہیں گے‘۔دوسری جانب بھارت کسی تیسری جماعت کی جانب سے ثالثی کے امکان کو مسلسل مسترد کرتا رہا ہے، جس میں اقوام متحدہ اور امریکا دونوں کی پیشکش شامل ہے۔منگل کو بھارتی وزارتِ خارجہ امور کے ترجمان گوپال باگلے نے نکی ہیلی کی پیشکش کو حقارت سے نظرانداز کردیا۔گوپال باگلے کا کہنا تھا کہ ’ہندوستانی حکومت کی جانب سے دو طرفہ مذاکرات کے لیے خوف اور تشدد سے پاک ماحول کے موجود ہونے کی شرط برقرار ہے گی‘۔ساتھ ہی انہوں نے یہ مطالبہ بھی کردیا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان کو اپنی سرزمین سے مبینہ سرحد پار دہشت گرد کارروائیوں سے باز رہنے کی ہدایت دے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم
چھرنبل ۔ نظروں سے اوجھل دلکش سیاحتی مقام سیاحت
کالم

Related

صفحہ اول

ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی

July 8, 2025
صفحہ اول

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر

July 8, 2025
صفحہ اول

بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?