Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

ہند نواز سیاستدانوں کو خوب جانتا ہوں: گیلانی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 8, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 حریت (گ) چیئر مین سید علی گیلانی نے مزاحمتی قیادت کے پروگرام کو کامیاب بنانے، 9؍اپریل کے انتخابی ڈرامے کا بائیکاٹ کرنے، بڈگام، گاندربل اور سرینگر اضلاع میں مکمل اور ہمہ گیر ہڑتال کرنے اور 8؍اپریل سنیچر شام 6بجے سے ہی دوکانات بند کرکے جلسے جلوسوں اور مشعل بردار ریلیوں کا اہتمام کرنے کی اپیل دہرائی ہے۔گیلانی نے کہا کہ میں ان ہندنواز سیاستدانوں کو بھی خوب جانتا ہوں، جو آپ سے ووٹ مانگتے ہیں اور ان مواقع پر آپ کے ساتھ ہمدردی جتاتے ہیں۔ میں ان کے بارے میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ان کا اول اور آخر ہدف صرف کرسی کا حصول ہے۔ ان کا کعبہ اور قبلہ نئی دہلی ہے اور یہ کشمیریوں کو درپیش مشکلات اور مصائب کے لئے برابر کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق عبداللہ کی ان حالیہ تقریروں کا حوالہ دیا ہے جن میں انہوں نے مجاہدین، سنگ بازوں اور حریت کانفرنس کا سپوٹ کرنے کی باتیں کی ہیں۔بیان کے مطابق آزادی پسند راہنما نے کہا کہ ان کا سارا قومی درد صرف الیکشن کے موقعے پر جاگ جاتا ہے اور اس کے بعد یہ آنکھیں پھیرنے اور رنگ بدلنے میں کوئی دیر نہیں لگاتے ۔ یہ نیشنل کانفرنس ہی تھی، جس نے رائے شماری کی 22سالہ جدوجہد کو 75ء میں اقتدار کے عوض بیچ ڈالا اور کشمیری قوم کی قربانیوں کا سودا کیا۔ یہ فاروق عبداللہ کی ذات تھی، جس نے 96ء میں ایک بار پھر کشمیریوں کی خونین تحریک کے ساتھ دغابازی کی اور الیکشن میں اُتر کر اس کی پیٹھ میں چُھرا گھونپ دیا۔ اقتدار میں آکر ٹاسک فورس بنائی اور ان کا یہ بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ جیلوں میں جگہ تنگ ہے، لہٰذا نوجوانوں کو گرفتاری کے وقت ہی شوٹ کیا جانا چاہیے۔ فاروق عبداللہ نے جنیوا اجلاس میں شرکت کرکے بھارتی فوج کا دفاع کیا اور کشمیریوں پر ڈھائے جارہے بے پناہ مظالم کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کی۔ گیلانی نے کہا کہ 2010میں 125نہتے کشمیری نوجوانوں کو قتل کرنے کے لیے کون ذمہ دار ہے؟ یہ نیشنل کانفرنس کی حکومت تھی، جس نے ان قاتلوں کو سزا دینے کے بجائے انعامات اور ترقیوں سے نوازا۔ فاروق عبداللہ جب اقتدار میں ہوتے ہیں تو آزاد کشمیر پر بمباری کی وکالت کرتے ہیں اور کشمیری حریت پسند جوانوں کو گمراہ قرار دیتے ہیں۔ گیلانی نے کہا کہ آج یہ آر ایس ایس اور بھاجپا کے خلاف ایک جُٹ ہوکر مقابلہ کرنے کی بات کرتے ہیں، جبکہ یہ حضرات ان کی حکومت میں ساجھے داری کرچُکے ہیں اور ان کے بیٹے وہاں منسٹر رہے ہیں۔ گیلانی نے کہا کہ یہ کشمیری قوم کی سادہ لوحی کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، البتہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اب جہلم سے کافی پانی بہہ چُکا ہے اور اس قوم کی نئی نسل فہم وشعور رکھتی ہے اور وہ دوست اور دشمن میں تمیز کرنا جانتی ہے۔ گیلانی نے کہا کہ پی ڈی پی مفتی صاحب مرحوم سے زیادہ اجیت ڈول نے بنائی ہے۔ اس پارٹی نے سبز جھنڈے اور قلم دوات کے ذریعے سے لوگوں کو کافی دھوکہ دیا اور ان کا استحصال کیا۔ پہلی بار اقتدار میں آکر کہا کہ مجاہدین کو اب جنگلوں میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اسمبلی میں ان کی نمائندگی کریں گے اور پھر تمام اعلیٰ کمانڈروں کو ایک ایک کرکے شہید کروایا۔ یہ پہلے شہداء کے جنازوں پر بھی جاتے تھے، البتہ بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر انہوں نے بہت جلد اپنی اصلیت ظاہر کردی کہ یہ بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا ہے اور اس کا سبز جھنڈا اور قلم دوات محض ایک دھوکہ ہے۔سید علی گیلانی نے کہا کہ یہی حال ریاستی کانگریس، کمیونسٹ پارٹی، پیپلز کانفرنس اور دوسری ہندنواز تنظیموں کا ہے اور یہ سب کشمیریوں کی جڑیں کھوکھلی بنارہی ہیں اور بھارت کے جبری قبضے کو مضبوط بنانے کی باعث ہیں۔ میری تمام قوم سے دردمندانہ اپیل ہے کہ وہ شہداء کا پاس ولحاظ کرکے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جگدیپ دھنکھڑ خرابئ صحت کے باعث نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
برصغیر
رشوت خور ملازمین کیخلاف اینٹی کورپشن بیورو کی کارورائیاں جاری ،کولگام میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
تازہ ترین
عدالت عظمیٰ نے حراستی تشدد کے شکار جموں و کشمیر پولیس اہلکار کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت دیکھی: مودی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

مانسون کی پیش رفت اچھی ہے، معیشت کو فائدہ ہوگا: مودی

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پہلگام حملے، آپریشن سندور پر راجیہ سبھا میں بحث کے لیے کانگریس کا نوٹس

July 21, 2025
صفحہ اول

ریاستی درجہ ہمارا حق، مختلف آپشنز زیر غور ، ہائبرڈ سسٹم نا منظور | دفعہ 370پر بھاجپا بیانیہ پِٹ گیا | ملی ٹینسی پاکستان کے ارادوں کا نتیجہ،آرٹیکل 370ہٹانے سے کوئی تعلق نہیں جموں و کشمیر کی راجیہ سبھا اور اسمبلی سیٹوں کو پُر کرنے میں 'تاخیر کیوں؟ : وزیر اعلیٰ

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?