Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

پادشاہی باغ سے جھیل وُلر تک فلڈ چینل پرکام جاری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 19, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//وزیر برائے صحت عامہ ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول شام لال چودھری نے کل شریف آباد سرینگر میں جہلم فلڈ سپل چینل پر جاری صفائی کے کام کا جائیزہ لیا جس پر فلڈ منیجمنٹ پروجیکٹ مرحلہ اول کے تحت کام جاری ہے ۔ اُن کے ہمراہ سیکرٹری صحت عامہ اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول تھے ۔ ڈپٹی کمشنر بڈگام ، چیف انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، سپرنٹینڈنگ انجینئر آبپاشی و فلڈ کنٹرول اور دیگر متعلقہ حکام اس موقعہ پر موجود تھے ۔ انہیں بتایا گیا کہ چینل سے درختوں کی کٹائی اور زمین کے حصول ،حفاظتی باندھوں کی تعمیر کا کام شدو مد سے جاری ہے ۔ دورے کے دوران وزیر کو پادشاہی باغ سے جھیل وُلر تک فلڈ سپل چینل کیلئے مرتب جامع منصوبے کے بارے میں بھی تفصیل دی گئی ۔ انہیں بتایا گیا کہ درختوں کی کٹائی کیلئے دوہرے شفٹوں میں کام جاری ہے اور اب تک زاید از 25 ہزار درختوں کی کٹائی عمل میں لائی گئی ہے جس سے قریباً 1 ہزار 50 کنال اراضی مٹی کے باندھوں کی تعمیر اور دیگر متعلقہ کاموں  کیلئے دستیاب ہے ۔ فلڈ سپل چینل پر کام وزیر اعظم تعمیر نو منصوبے کے تحت 399.29 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری ہے ۔ یہ چینل  بمنہ سے نائد کھیئی براستہ خوشی پورہ سرینگر ، بڈگام اور بانڈی پورہ اضلاع سے گذرے گی ۔ شام چودھری نے چینل پر جاری کھدائی اور درختوں کی کٹائی کے کام کا معائینہ کیا اور متعلقہ افسران کو ایک عارضی ڈرنیج چینل کی کھدائی کرنے کی ہدایت دی تا کہ جمع پانی اور بارش کا پانی اُسی میں جمع ہو سکے جس سے فلڈ سپل چینل کے دونوں کناروں پر مٹی کے باندھ تعمیر کرنے میں آسانی ہو گی ۔ متعلقہ افسران نے وزیر کو تفصیل دیتے ہوئے مطلع کیا کہ ان کاموں کیلئے 1700 کنال اراضی کی ضرورت ہے اور اب تک قریباً ایک ہزار کنال زمین حاصل کی گئی ہے ۔ باقی ماندہ زمین کے حصول کا عمل جاری ہے اور اس ضمن میں متاثرہ دیہات کے باشندگان کی باز آباد کاری کیلئے ڈپٹی کمشنروں کو زمین کے معاوضے کی رقم فراہم کی گئی ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ انتظامیہ نے کھودی گئی مٹی کو جمع کرنے کیلئے جگہ فراہم کی ہے ۔ سیکرٹری صحت عامہ ، آبپاشی اور فلڈ کنٹرول نے کہا کہ محکمہ نے پہلے ہی متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو زمین کے معاوضے کے طور پر 84 کروڑ روپے واگذار کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول نے 2016-17 کیلئے مقررہ ہدف مکمل کیا ہے اور اس پر 141 کروڑ روپے صرف کئے گئے ہیں جبکہ مرکزی حکومت سے رواں مالی سال کے دوران مزید 220 کروڑ روپے کے حصول کی توقع ہے ۔  وزیر نے متعلقہ حکام کو فلڈ سپل چینل پر تمام کام دسمبر 2017 تک مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں ہینڈبال اوروالی بال مقابلے اختتام پزید
سپورٹس
امریکی محکمہ خارجہ کی 1000سے زائد افراد کو چھٹی
بین الاقوامی
کرد جنگجوئوں کا مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان
بین الاقوامی
جنوبی غزہ میں مقدسات کی پامالی | اسرائیل نے قبرستان پربلڈوزر چلا یا
بین الاقوامی

Related

شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?