Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

میر ظہور کا آبگاہوں کی معقول ڈریجنگ پر زور

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 19, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//وزیر مملکت برائے جنگلات ، ماحولیات ، پشو و بھیڑ پالن ، امداد باہمی و ماہی پروری میر ظہور نے کل شہر سرینگر کے مشہور زمانہ آبگاہ ہوکر سر کا دورہ کر کے وہاں محکمہ وائلڈ لایف پروٹیکشن کی جانب سے ہوکر سر کی بحالی کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ دورے کے دوران وزیر کے ہمراہ رُکنِ قانون ساز بٹہ مالو نور محمد شیخ ، پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ وائیلڈ لایف ، چیف وائیلڈ لایف وارڈن ، کنزرویٹر فارسٹ ، ریجنل وائیلڈ لایف وارڈن کشمیر ڈویژن اور آبپاشی و فلڈ کنٹرول ، مال اور جنگلات محکموں کے اعلیٰ افسران تھے ۔ وزیر نے آبگاہ کے اُس حصے کی بھاری ڈریجنگ کی ہدایت دی  جو ریت وغیرہ سے آلودہ ہے ۔ انہوں نے واٹر چینلوں کو کھولنے کی ہدایت دی تا کہ آبگاہ میں پانی کی سطح معمول کے مطابق لائی جا سکے ۔ انہوں نے آبگاہ کی ڈریجنگ ، ریت اور گھاس پھوس نکالنے کیلئے معقول تعداد میں مشینیں خریدنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔ میر ظہور نے آبگاہ کو ماحولیاتی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کیلئے اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا ۔ وزیر کو مطلع کیا گیا کہ ہوکر سر آبگاہ کی ترقی کیلئے 9.5 کروڑ روپے کا ایک پروجیکٹ مرتب کیا گیا ہے اور رقم کی واگذاری کیلئے متعلقہ حکام کو بھیج دیا گیا ہے ۔ انہیں مزید بتایا گیا کہ محکمہ نے پہلے مرحلے پر آبگاہ کی بحالی کیلئے پروجیکٹ شروع کیا ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ ہوکر سر آبگاہ کا کُل رقبہ 13.75 مربع کلو میٹر تھا اور یہ صدیوں سے پرندوں کی ایک معروف پناہ گاہ رہا ہے جہاں سرما کے دوران لاکھوں پرندے سائبیریا سے سردیاں گذارنے کیلئے آتے ہیں اور گذشتہ سرما کے دوران 5 لاکھ پرندے آبگاہ میں آئے تھے ۔ وزیر نے آبگاہ میں معمول سے زیادہ جمع پانی کو باہر نکالنے کیلئے چینل کھولنے پر زور دیا تا کہ سیلاب کا خطرہ کم کیا جا سکے ۔ آبگاہ کے گردو نواح میں ناجائیز قبضوں کا جائیزہ لیتے ہوئے وزیر نے متعلقہ حکام کو آبگاہ کی حد بندی کرنے اور ناجائیز قبضہ ہٹانے کیلئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں آبگاہیں دن بہ دن سکڑتی جا رہی ہیں اور اُن کا تحفظ یقینی بنانا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ اس سے قبل وزیر نے جموں کشمیر سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کے سیلز ڈیپو واقع شالہ ٹینک کا معائینہ کیا اور ایس ایف سی کے احاطے میں پمپ سٹیشن کے قیام کے مسئلے پر تفصیلاً غور و خوض کیا ۔ واضح رہے یہ جگہ پہلے ہی بٹہ مالو حلقہ انتخاب میں سٹارم واٹر ڈرنیج سکیم شال ٹینک کیلئے نشاندہی کی گئی ہے جس پر اے ایم آر یو ٹی کے تحت 55.25 کروڑ روپے صرف کئے جا رہے ہیں ۔ ڈیپو میں عمارتی لکڑی کی دستیابی کا جائیزہ لینے کے دوران انہیں بتایا گیا کہ فی الوقت 14689 مکعب فُٹ کائیل ، 8500 مکعب فُت دیودار اور 50181 مکعب فُٹ فر  صارفین کیلئے دستیاب  ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بارہمولہ میں ہینڈبال اوروالی بال مقابلے اختتام پزید
سپورٹس
امریکی محکمہ خارجہ کی 1000سے زائد افراد کو چھٹی
بین الاقوامی
کرد جنگجوئوں کا مسلح جدوجہد کے خاتمے کا اعلان
بین الاقوامی
جنوبی غزہ میں مقدسات کی پامالی | اسرائیل نے قبرستان پربلڈوزر چلا یا
بین الاقوامی

Related

شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?