سرینگر//جمعیت اہلحدیث نے وادی میں فورسز کی جانب سے عوا م پر ڈھا ئے جا رہے مظالم پرکرب و اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نسل پر جور و جبر اب معمو ل بن چکا ہے اور محا صرو ں کے نام پر بے بس عوام کو اذیتو ں کا شکار بنانے کا سلسلہ بھی دراز تر ہو رہا ہے۔موصولہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گھٹن کے ما حو ل میں ذہنی امراض میں روز افزوں اضا فہ ہورہا ہے۔ بیا ن کے مطا بق اسلا م آباد،سوپور،سرینگر،شوپیان، کو لگا م اور متعدد مقاما ت پر تعلیمی ادا روں کے حدود میں طلاب کو نشا نہ¿ ستم بنا نا اب ایک عادت بن چکی ہے ۔بیان کے مطابق اس دوران ریا ست کی ڈیمو گرا فی کو تبدیل کر نے کے منصو بوں نے ایک اور پریشا ن کن صو رت حا ل قائم کی ہے ۔جمعیت نے اقوام متحدہ،انسا نی حقوق کی عا لمی تنظیموں، طلبا ءکے حقو ق کے محا فظ ادارو ںسے اس صو رتحا ل کا نو ٹس لینے کی اپیل کی ہے۔