Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

۔پرفزیکل کونسلنگ کرانے سے انکار کا الزامBOPEE

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 21, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزمنیشن (BOPEE) کی جانب سے فزیکل کونسلنگ منعقد کرنے سے انکار کے خلاف جمعرات کو وادی کے مختلف میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم طالب علموں نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل طالب علموں نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے اپنے نئے احکامات میں ’بوپی‘ کو حکم دیا تھا کہ وہ این ایچ ایم کے تحت کام کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر پسماندہ طبقات سے وابستہ طلاب کیلئے سیٹیں مخصوص کرنے کیلئے نئے سرے سے کونسلنگ کا انتظام کریں تاہم بوپی کے اعلیٰ آفیسران فیزیکل کونسلنگ منعقد کرنے سے انکار کررہے ہیں۔وادی کے مختلف میڈیکل کالجوں سے تعلق رکھنے والے طلاب نے جمعرات کو پریس کالونی سرینگر میں ’بوپی ‘کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پیلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ’’ we want physical counselling‘‘ اور ’’ we want what deserver not what you reserve‘‘ کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں شامل ڈاکٹر نوید نے کشمیر اعظمیٰ کو بتایا کہ ایم ڈی ، ایم ایس اور دیگر کورسز کی 100فیصد سیٹوں میں چند دنوں قبل تک 65فیصد سیٹیں اوپن میرٹ کے زمرے میں آنے والے اُمیدواروں کو ملتی تھیں جبکہ پسماندہ طبقات اور دیگر زمروں سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں کیلئے صرف35فیصد سیٹیں مخصوص تھیں مگر حالیہ دنوں میں عدالت عالیہ نے این ایچ ایم اسکیم کے تحت کام کرنے والے ڈاکٹروں اور اسکیموں کیلئے کام کرنے والے ڈاکٹروں کیلئے بھی سیٹیں مخصوص رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ اس سے نہ صرف اوپن میرٹ کے تحت آنے والے طلبہ کیلئے سیٹوں کی تعداد کم ہوئی ہے بلکہ معیاری ڈاکٹر تیار کرنے میں رکاوٹ پیدا ہوجائے گی۔ ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ عدالت عالیہ نے بوپی کو حکم دیا تھا کہ وہ آن لائن کونسلنگ کو ارسرنو تربیت دیکر کونسلنگ میں تمام اُمیدواروں کو شامل کریں تاہم اوپن میرٹ سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے کونسلنگ کیلئے پہلے ہی فارم جمع کئے  تھے جن میں مخصوص سیٹوں کو انتخاب کیا گیا تھا مگر اب صورتحال تبدیل ہوئی ہے اور تمام طالب علم چاہتے ہیں کہ فیزیکل کونسلنگ کا نظام شروع کیا جائے کیونکہ آن لائن کونسلنگ میں دھاندلیوں کا امکان موجود ہے۔ ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ بوپی نے از خود ہی کلینکل سیٹیں مخصوص زمرے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے بند کردیں ہیں جبکہ نان کلینکل سیٹیں کو اوپن میرٹ سے وابستہ اُمیدواروں کیلئے رکھے گئے ہیں۔ ڈاکٹر نوید نے بتایا کہ عدالت عالیہ کے حکم نامے کے بعد صورتحال کافی حد تک تبدیل ہوگئی ہے اور اسلئے اوپن میرٹ سے تعلق رکھنے والے اُمیدواروں نے بوپی کے اعلیٰ آفیسران سے ترجیحات پھر سے تبدیل کرنے اور آن لائن کونسلنگ کے بجائے فیزیکل کونسلنگ منعقد کرانے کی درخواست دی تھی مگر بوپی کے اعلیٰ افسران اس حوالے عدم دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں کیونکہ بوپی کے موجودہ سربراہ ریاست سے باہر ہیں۔ اُمیدواروں نے بتایا کہ نہ صرف اوپن میرٹ کے تحت آنے والے اُمیدواروں کی سیٹیں کم کی گئی ہے بلکہ مذکورہ اُمیدواروں کیلئے کونئی بھی کنینکل سیٹ نہیں رکھی گئی ہے جس کے خلاف وہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوئے ہیں۔ احتجاجی طلاب نے بتایا کہ اگر بوپی نے فوراًاس حوالے سے اقدام نہیں کئے تو وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہونگے۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امرناتھ یاترا:بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 7 ہزار 49 یاتریوں کا بارہواں قافلہ روانہ
تازہ ترین
13 جولائی: پائین شہر کے نوہٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پابندیاں عائد، لیڈران گھروں میں نظر بند
عمر عبداللہ کا الزام: شہداء کی قبروں پر جانے سے روک کر حکومت نے جمہوریت کا گلا گھونٹا
تازہ ترین
13جولائی کا قتلِ عام ہمارے لیے جلیانوالہ باغ جیسا ہے: عمر عبداللہ
تازہ ترین

Related

شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025
تازہ ترینشہر نامہکشمیر

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام

July 6, 2025
شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?