جموں//ایس ایس پی جموں ڈاکٹر سنیل گپتا نے یہاںپولیس سب ڈویژن سٹی ویسٹ میں جرائم سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ طلب کی۔ایس پی سٹی نارتھ، ایس ڈی پی او سٹی ویسٹ اور ایس ایچ او پولیس سٹیشن بخشی نگرکے ہمراہ ڈاکٹر سنیل نے پولیس سٹیشن بخشی نگر کا دورہ کیا اور بنیادی ڈھانچہ و دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے تھانے میں صحت و صفائی کی حالت کو بہتر بنائے رکھنے کی ہدایات دیں ۔اس کے علاوہ انہوں نے ایس ڈی پی او سے کہا کہ وہ آئند ہ شروع ہونے جا رہی امر ناتھ نا یاترا کے پیش نظر سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کو یقینی بنائے رکھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف تھانوں میں التوا میں پڑے ہوئے معاملوں کو جلد نمٹانے کی بھی ہدایات دیں۔اس کے علاوہ انہوں نے گاڑیوںکی چوریوں کے واقعات پر کڑی نگاہ رکھنے،سڑک حادثات کی جانچ کے میعار کو بہتر بنانے کا بھی حکم صادر کیا۔