پونچھ// ہندوپاک تعلقات کو بہتر بنائے جانے کے سلسلہ میں دونوں ممالک کی حکومتوں کی جانب سے شروع کی گئی پونچھ راولاکوٹ ہفتہ وار راہ ملن بس سروس ہر ہفتہ کی طرح اس بار بھی جاری رہی۔اس ہفتہ پونچھ کے سپورٹس سٹیڈیم سے راولاکوٹ کو روانہ ہوئی بس سے 20مسافر چکاں دا باغ کے راستے راولاکوٹ کو روانہ ہوئے جو سب کے سب پونچھ میں رہ رہے اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد اپنے وطن لوٹ گئے ۔اس بار کوئی بھی نیا مسافر پونچھ سے راولاکوٹ اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو روانہ نہ ہوا۔ راولاکوٹ سے پونچھ سپورٹس سٹیڈیم میں پہنچی بس میں 2 نئے مسافر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کو آئے جبکہ وہاں گیا ہوا پونچھ کا کوئی بھی مسافر اپنے وطن واپس نہیںلوٹا ۔اس طرح اس بار 22مسافروں نے حدِ متارکہ کے آر پار کا سفر کیا۔ کسٹوڈین چکاں دا باغ تنویر احمد نے بتایا کہ ان کی جانب سے مسافروں کو آنے جانے پر کوئی پابندی نہیںہے اور پونچھ کے لوگ اپنی مرضی سے بہت کم تعداد میںراولاکوٹ جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سروس نہایت ہی پر امن ماحول میں جاری ہے۔