سرنکوٹ//گزشتہ کئی روز سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجا ج کررہے پرنئی پروجیکٹ کے مزدور وں نے پیر کے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ و کمپنی کے خلاف نعرے بازی کی ۔ انہوںنے کہاکہ انہیں دو ماہ سے اجرت نہیں دی گئی ہے جس کی وجہ سے گھریلو نظام درہم برہم ہوگیاہے اور انہیں اب کوئی شخص آدھار بھی نہیں دے رہا۔ مزدور یونین کے صدر نے بتایا کہ انہیں احتجاج کرتے ہوئے دس دن ہوگئے ہیں لیکن کسی نے حال تک نہیں پوچھا۔انہوںنے کہاکہ کمپنی کی طرف سے ان سے پور اپور اکام لیاجاتاہے لیکن اجرت دو ماہ سے نہیں دی گئی ۔ ان کاکہناتھاکہ کمپنی مالکان ان کا استحصال کررہے ہیں اور معمولی سے اجرت بھی وقت پر نہیں دی جارہی ۔ انہوںنے کہاکہ ان کے دیگر مطالبات بھی پورے نہیں کئے جارہے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی ایم سرنکوٹ ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی اور ایس ڈی پی او سرنکوٹ اصغر علی ملک موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے مزدوروں کو یقین دلایاکہ ان کے مطالبات پورے کئے جائیںگے ۔اس سلسلے میں ایس ڈی ایم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس یہ معلوم کرے گی کہ مزدور کیا مطالبہ کررہے ہیں اور کمپنی انہیں کیا دے رہی ہے ۔ یہ کمیٹی دس دن میں اپنی سفارشات ایس ڈی ایم کو پیش کرے گی ۔