رام بن// رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کی طرف سے اساتذہ کی بند پڑی تنخواہوں اور اسے سٹریم لائن نہ کرنے پر فورم نے 14جون سے 17جون تک ریاست میں تمام پرائمری اور مڈل سکول بند رکھنے جبکہ 19جون کو لال چوک پریس کالونی میں احتجاج کے کال دی ہے۔ یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق فورم نے یہ فیصلہ سرینگر میں ایک ایگزکیٹیو باڈی اجلاس کے دوران لیا ہے ۔یہ اجلاس فورم کے ریاستی چیئرمین فاروق احمد تانترے کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں فوم کے تمام اضلاع کے ضلع صدور و ایگزکیٹیو باڈی ممبران نے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران متفقہ طور پر لت گئے اس فیصلے سے قبل فورم ممبران نے سرکار کی وعدہ خلافی پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اْن سے یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ اپریل کے مہینے سے اْن کی تنخوائیں سٹریم لائن ہونگی اور اس سے قبل اْن کے تمام واجبات ادا کئے جائیں گے جس کہ ابھی تک نہ کیا گیا -فورم چیئرمین نے میٹنگ کے دوران کہا ہے کہ سرکار کے وعدے کے مطابق و انتظار کر رہے تھے لیکن اب جون کا مہینہ بھی گذر جانے کے ہے ابھی بھی اساتذہ کے بقایا جات کو واگذار نہ کیا گیا -انہوں نے مزید کہا ہے کہ سرکاری اعلانات ریبر تعلیم اساتذہ کے تئیں ابھی تک سراب نظر آرہے ہیں اور رمضان کے اس مقدس مہینے میں بھی اساتذہ کو تنخواہوں کے لئے سڑکوں پر اْتر آنے کو مجبور کیا جارہا ہے -اْنہوں نے ریاست کے تمام رہبر تعلیم اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے جائز حقوق کے لئے آس پروٹسٹ پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔