بانہال// جموں سرینگر شاہراہ پر ناچلانہ کے مقام ایک چلتی بس سے گر کر ایک سی آر پی ایف اہلکار کی موت واقع ہو گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سرینگر سے جموں کی طرف سی آر پی ایف کی ایک بس ناچلانہ کے مقام ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پچھلے طرف پہاڑی سے ٹکرا گئی اور اس میں سوار سی آر پی ایف اہلکاروں میں سے ایک اہلکار جو کہ بس کی کھڑکی پر کھڑا تھا باہر گر گیا ۔ اس اہلکار کو اگر چہ فوری طور پر را مسو کے نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیا تھا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا ۔ ہلاک شدہ سی آر پی ایف اہلکار کی شناخت پولیس نے کانسٹبل سیٹھ بابو بیلٹ نمبر 105194936ساکنہ پکھر پور بہار کے طور پر کی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس بس کی بریک فیل ہوئی تھی جس کے بعد ڈرائیور نے گاڑی کو کنارے پہاڑ کے ساتھ روکنے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے دروازے پر کھڑا سی آر پی ایف اہلکار باہر گر گیا اور پتھر پر سر کے بل گر جانے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔پولیس نے اس معاملے میں را مسو تھانے میں ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔