رام بن//ضلع رام بن کے کسانوںکے مسائل جاننے اور اُن سے آراء حاصل کرنے کے لئے کسانوں کی بہبودی کیوائس چئیر مین دلجیت سنگھ چب نے مقامی ممبر اسمبلی نلیم کمار لنگہے کے ہمراہ ضلع کا دور روزہ دورہ مکمل کیا۔ دورے کے دوران اُنہوں نے اُکھڑال، سینا بٹی، رام بن و ملحقہ علاقوں کے لوگوں سے تبادلہ خیال کرکے آفیسران کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں کی آمدنی دوگنا کرنے کے لئے اپنی کاوشوں میں تیزی لائیں جیسا کہ مودی سرکار کا عہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ سماج میں روزگار مہیا کرنے کے لئے زراعت ایک بڑا شعبہ ہے۔انہوں نے کسانوں کو سرکار کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف سکیموں کی جانکاری دی ۔اُنہوں نے محکمہ زراعت کے آفیسروں کو پردھان منتری بیمہ فصل یوجنا،جو کہ مودی سرکار کی فلیگ شپ سکیم ہے، سے کسانوں کو آگاہ کرنے کے لئے ضلع سطح پر بیداری کیمپ معہ کسان میلہ منعقد کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کسانوں کو مختلف سکیموں سے اتفادہ لینے کی ضرورت پر زور دیا اور محکمہ کو اسکے لئے روڈ میپ تیار کرنے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر ممبر اسمبلی رام بن نے کہا کہ سرکار کسوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لئے وعدہ بند ہے۔اُنہوں نے کسانوں کو در پیش مسائل اُجا گر کئے۔اُنہوں نے کرشی وگیان کیندر رام بن کی تعمیر کے لئے زمین حصولیابی عمل کو فوری طور مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس سے قبل سی اے او کے کے شرما ،ڈی اے او کے کے کول اور اے ای او جگدیش سنگھ بالی نے ضلع میں کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے جاری سکیموں کا خاکہ پیش کیا اور کسانوں کو محکمہ کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ بنانے کی اپیل کی تاکہ کسانوں کو زراعت کے شعبہ میں رائج نئی نئی تکینیک کی جانکاری دی جا سکے۔وائس چئیر مین کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران کسانوں نے کئی مسائل پیش کئے اور انکے حل بھی پیش کئے ۔