Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

تشدد، ماردھاڑ اور قتل و غارت گری فورسز کا مشن کشمیر: مزاحمتی خیمہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 18, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
18 Min Read
SHARE
سرینگر// آرونی بجبہاڑہ میں فورسز کے ساتھ تصادم آرائی کے دوران مارے گئے عسکریت پسندوں جنید متو، محمد اشرف ، آزاد ملک اور 2 عام شہریوں 14 سالہ احسان احمد اور محمد اشرف کوحریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی، حریت (ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق،لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک، جماعت اسلامی،  فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ ،نیشنل فرنٹ چیئرمین نعیم احمد خان،  تحریک مزاحمت چیئرمین بلال صدیقی، لبریشن فرنٹ (آر) جنرل سیکریٹری وجاہت قریشی، پیپلز لیگ کے قائمقام چیرمین سید محمد شفیع ، کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب ، پیپلز لیگ کے عبوری چیئر مین محمد مقبول صوفی اور بشیر احمد طوطا ،  حریت ( جے کے) ،  محاذ آزادی صدر محمد اقبال میر،پیپلز لیگ کے عبوری چیر مین محمد مقبول صوفی اور بشیر احمد طوطا، ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ  نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ادھر لبریشن فرنٹ وفدجس میں نثار جیلانی،مولوی عبدلاحد ،عبدالستار، شیراز احمداور ظہور احمد شامل تھے نے ریڈونی کولگام،آرونی اور بانڈپوری جاکر جنید احمد ،محمد اشرف اور نصیراحمد شیخ کے لواحقین کے ساتھ تعزیت پرسی کی اورشاندارالفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ۔اس دوران سالویشن مومنٹ کے امتیاز احمد،فاروق احمد،اسحاق احمد،زبیر کشمیری نے نثار احمد ہف شیرمال کی نمازہ جنازہ امتیاز احمد نے پڑھائی جبکہ عادل مشتاق پانپورکے نمازہ جنازہ میں مولوی مشتاق اور اعجاز احمد نے شرکت کی۔دریں اثناء مسلم لیگ ترجمان  سجاد ایوبی کے مطابق عبد الرشید ڈار کولہ پوری ہ ، سبزا ر احمد حجازی اور محمد امین پر لیگ کا ایک وفد ہف شرمال اور کھڈونی کولگام گیا جہاں انہوں نے جنید متو اور ناصر وانی کی نماز جنازوں میں شرکت کی جبکہ بعد میں ان کے گھر جاکر لیگ کے محبو س چیرمین مسرت عالم بٹ کی طرف سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔کشمیر تحریک خواتین کا ایک وفد پانپورہ جنید متو کے گھر گیا جہاں لواحقین سے تعزیت پرسی کی ۔  محاذآزادی کا ایک وفد نائب صدر قطب عالم کی سربراہی میں رنگریٹ میںمارے گئے عام شہری نصیر احمد شیخ کے گھر اشٹنگو بانڈی پورہ گیااور ضلع صدر اسلام آباد منظور احمد کی قیادت میں محمد یوسف وانی اور مولوی مظفر  پر مشتمل  وفدآرونی میںمارے گئے معصوم نوجوان محمد اشرف آہنگر کے گھر کھار پورہ آرونی گیا اور لواحقین کی ڈھارس بندھائی۔ سید علی گیلانی نے ریاست میں جاری خون خرابے پر زبردست افسوس اور فکرمندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے لیے کُلی طور پر بھارتی حکومت ذمہ دار ہے، جو کشمیر کے حوالے سے کوئی معقول رویہ اپنانے کے بجائے ضد اور ہٹ دھرمی کی پالیسی پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتی انسانی زندگیوں کے اتلاف پر کوئی بھی ذی ہوش اور انسانی دل رکھنے والا شخص خوش نہیں ہوسکتا ہے، البتہ دلی کے پالیسی ساز اور افسر شاہی کشمیریوں کے تئیں کسی نرمی اور رحم کا جذبہ نہیں رکھتے ہیں اور وہ سیاسی اور انسانی وطیرہ اپنانے کے بجائے انہیں طاقت کے زور سے دبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ گیلانی نے کولگام میں مارے گئے عسکریت پسندوں اور عام شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کولگام میں مارے گئے عسکری کماندڑ جنید متو اور اس کے دوسرے ساتھی عادل احمد میرکی نماز جنازوں سے ٹیلیفونک تقریر کرتے ہوئے گیلانی نے کہا کہ مسلمان غیرت مند ہوتا ہے اور وہ ظاہری سہاروں کے بجائے صرف اور صرف اللہ پر بھروسہ رکھتا ہے اور ہمارے نوجوان ایک تسلسل کے ساتھ شہید ہورہے ہیں اور یہاں ہزاروں قبرستان آباد ہوچکے ہیں اور ان شہداء کے مقدس خون جو حرم پاک سے بھی بڑھ کر ہے کا تقاضا ہے کہ ہم ان کے چھوڑے ہوئے مشن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا حق ادا کریں اور کسی بھی صورت میں ان شہدا کے خون کی قیمت ظالم اور جابر سے مراعات کے عوض طلب نہ کریں، یہی ہمارے لیے شہداء کے حق میں بہترین خراج ہوگا۔ میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی سرکاری فورسز کا نہتے لوگوں کے خلاف جبر و قہر چہارسو جاری ہے اور ایک طرف مزاحمتی قیادت کو طاقت کے بل پر گھروں اور جیل خانوں میں محصور کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف نہتے عوام کے خون سے ہولی کھیلی جا رہی ہے ۔ میرواعظ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تاخیری حربے اس خطے میں خون ریزی کی بنیادی وجہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہندوستان کی ہٹ دھرمی اور جارحانہ رویوں سے عبارت پالیسی خطے کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور کشمیر میں ہو رہی خون ریزی کی اصل ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف کشمیر میں سرکاری فورسز کشمیریوں کا قتل عام کرنے میں مصروف ہیں اور دوسری طرف یہاں کی مزاحمتی قیادت اور حریت پسند کارکنوں کو زیر کرنے کیلئے تحقیقاتی ایجنسیوں کے ذریعے ہراساں کرنے اور GSTکا نفاذ جیسے حربے بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ یہاں کے عوام کو اقتصادی طور بدحال بنانے کے ساتھ ساتھ ان کی قوت مزاحمت کو ختم کیا جا سکے۔سینٹرل جیل سرینگر سے بھیجے گئے ایک بیان میں یاسین ملک نے کہاکہ ناجائز فوجی تسلط اور مسئلہ جموں وکشمیر کی حقیقت ماننے سے مُسلسل انکار کشمیر میں انسانوں کی جانیں لینے، خاندانوں کو تباہ و برباد کرنے اور امن اور ہم آہنگی کو ختم کرنے کا سبب ہیں ۔انہوںنے کہاکہ فوجی و پولیس طاقت کے زریعے پشت بہ دیوار کئے جانے والے ہمارے نونہالوں کے پاس اپنی جانوں کے قربا نیاں دینے کے سوا کوئی دوسرارستہ نہیں رکھا جارہا ہے، ہم اپنے جوانوں کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ یاسن ملک نے پچھلے دودنوںکے اندر مارے گئے جنید احمد متو،ناصراحمد ، شہید عادل مشتاق شہید محمد اشرف، شہید نصیراحمد اور شہید احسن مشتاق کو شاندار لفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ چہاراطراف میں کشمیریوں کا لہو بے دریغ بہایا جارہا ہے لیکن دنیا میں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے جو بہر صورت مذموم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناجائزفوجی تسلط اور اس کو دوام دینے کے لئے بھارتی حکمرانوں کا مسئلہ کشمیر کی حقیقت سے مسلسل انکار اس خطے میں انسانی جانوں کے ضیاں ،خاندانوں کو تباہ و برباد کرنے اور امن و ہم آہنگی کو ختم کرنے کا سبب بن رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوجی و پولیس طاقت کے بل پر پشت بہ دیوار کئے جانے والے ہمارے معصومین کے پاس عزت و آزادی کے لئے اپنی جانوں کی بازی لگا دینے کے سو اکوئی دوسرا راستہ نہیں رکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی افواج و فورسز مو اخذ ے سے استثناء لئے خون کے پیاسے ہو چکے ہیں اور ان کے لئے انسانوں کو قتل کرنا،زخمی یا اندھابنا دینا اور گھروں کو تباہ کرنا معمول کا عمل ہے۔ یاسین ملک نے تین روز کے دوران زخمی ہونے والے درجنوںافرادکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے ان ایام میں جان بحق ہونے والے اپنی سبھی لوگوں کے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی اظہار تعزیت بھی کیا ۔جماعت اسلامی فورسز کی جانب سے تشدد، ماردھاڑ اور قتل وغارت گری کی کڑی الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سمیت انسانی حقوق کی جملہ انجمنوں پر زور دیتی ہے کہ وہ کشمیر کی نازک صورتحال پر اپنی فوری توجہ مرکوز کرکے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر سے نجات دلائیں۔ بیان میں کہاگیاکہ بھارتی فورسز نے جس طرح رنگریٹ سرینگر میں نصیر احمد ساکن اشٹینگو بانڈی پورہ، احسان مشتاق وانی ساکن شمس پورہ اسلام آباد اور محمد اشرف ساکن کھارپورہ آرونی کوبلاجواز اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہوئے زندگی سے محروم کردیا ،اُس سے واضح ہوتا ہے کہ بھارت نے اپنی فوج کو کشمیر کے اندر قتل عام کی کھلی چوٹ دے دی ہے نیز اس قتل و غارت گری کے علاوہ فوج کی جانب سے یہاں کے تعمیری ڈھانچوں کو منہدم کرنا اور عوام کے مال و جائیداد کو لوٹ لینا اور تہس نہس کرنا بھی بھارت کا منصوبہ بند ایجنڈا ہے تاکہ یہاں کے عوام کو معیشی طور پر بھی کمزور و پست کردیا جائے جس طرح بھارتی فورسز نے آرونی میں محمد اکبر ملک، گل محمد ملک اور محمد شفیع ملک نامی لوگوں کے مکانات کو زمین بوس کردیا اور دیگرگھریلو سامان کو آگ کی نذر کردیا، اس سے برملا طور پر بھارت کا اندرون کشمیریوں کے تئیں واضح ہوجاتا ہے۔اس طرح کی کارروائیاںصرف اور صرف عوام کو خوفزدہ کرنے کی غرض سے عملائی جارہی ہے تاکہ کشمیری عوام اپنے بنیادی اور پیدائشی حق ’حق خود ارادیت ‘کی حمایت سے کوسوں دور رہیں۔نیز جماعت اسلامی جنید متو ساکن کھڈونی اور ناصر احمد ساکن ہیف شرمال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔علازہ ازیں بھارتی فورسز کی طرف سے سیکاپ کالونی بجبہاڑہ میں مقامی آبادی کو گھنٹوں محصور رکھنے اور ان کی بلاجواز مار پیٹ کرنے اور املاک کی توڑ پھوڑ کرنے کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اس کارروائی کو انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی تصور کرتی ہے۔نیز بانڈی پورہ میں فوج نے ماروتی گاڑی پر گولیاں چلاکر فیاض احمد اور مظفر احمد ساکنان قاضی پورہ بانڈی پورہ کو جس طرح اپنی بربریت کا نشانہ بنایا،جماعت اسلامی اس طرح کے واقعہ کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔شبیر احمد شاہ نے رواں خونین لہر کے لئے بھارتی قیادت اور مقامی گماشتوں کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کہا کہ اصل اور بنیادی مسئلہ حل کرنے کے بجائے حکمران طبقہ نشہ قوت اور 8لاکھ فوجیوں کے بل پر عوام کو زیر کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے ریاست میں موجود ہ سیاسی بے چینی اور طناطنی کے لئے حکمران طبقہ کو مورد الزام ٹھراتے ہوئے کہا کہ انھوں نے معصوم شہریوں کے خلاف باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے اور اس سلسلے میں بھارتی میڈیا سے وابستہ چندجنونی غلط اور اشتعال انگیز پروپگنڈا کرکے حالات کو مزید بگاڑنے پر تلے ہوئے ہیں۔انہوں نے بھارتی حکام کو مشورہ دیاکہ وہ طاقت آزمائی کے بجائے مسئلہ حل کرنے کے لئے اقدامات کریں کہ یہ بجائے خود بھارت کی سلامتی اور بھارتی عوام کے لئے نیک شگون ثابت ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ ہم ان پاک نفوس کی پیش کی گئی قربانیوں کے امین ہیں اور رہین منت بھی اور اس بات کے لئے  وعدہ بند ہیں کہ اپنی آخری سانس تک مشن ِ آزادی کے لئے خود کووقف رکھیں گے ۔ ادھر شبیر احمد شاہ کی ہدایت پر کئی وفود جن میں ضلع صدر پلوامہ محمد امین راتھر ہٖف شرمال، غلام محمد ر کلگام کھڈونی اور غلام رسول نواز کی قیادت میں پانپور گئے جہاں انھوں نے بالترتیب جنید متو، ناصر احمد وانی اور عادل احمد میر کے گھر جاکرشاہ کی طرف سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے نعیم احمد خان نے کہا کہ متنازعہ خطے کے اندر جس طرح بھارتی فورسز برتائو کررہی ہے اس سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ وہ زیر قبضہ علاقے میں تعینات ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کو یہ بات واضح طور پر بتائی گئی ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کسی بھی طرح کا سلوک کرنے کیلئے آزاد ہیں یہی وجہ ہے کہ متنازعہ خطے کے اندر چاروں طرف بھارتی فورسز کے ہاتھوںخون خرابے کا کھیل جاری ہے۔بلال صدیقی نے کہا کہ ہم ان شہداء کی قربانیوں کے مشن برائے آزادی کو آگے لے جانے کے لئے وعدہ بند ہیں ۔انھوں نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے ریاستی عوام پر بغیر اعلان کے ایک جنگ تھوپ دی ہے اور ہر ایک بندوق کے نشانے پر ہے ۔ وجاہت بشیر قریشی نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ نے بہادر جوانوں کے عزم صمیم سے خائف ہوکر عام اور معصوم شہریوں کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے ۔سید محمد شفیع نے کہاکہ کشمیری قوم کی طرف سے دی جارہی قربانیوں کو کسی بھی صورت میں رائیگان نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہئے جنتا بھی زور لگا دیں وہ کشمیریوں کے پر امن جد وجہد کو کسی بھی صورت میں دبا نہیں سکتا اور ایک دن ایسا ضرور آئیگا جب ہماری قربانیاں رنگ لائے گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔زمردہ حبیب نے  ہلاکتوں کے تسلسل پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکشمیر ایک پولیس سٹیٹ ہے جہاں ہر روز انسانی جانیں تلف کی جا رہی ہیں۔زمردہ حبیب نے کہاکہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور ظالمانہ پالسیوں کی وجہ سے ہمارے جوانوں پر راست گولیاں برسائی جا رہی ہیں۔ محمد مقبول صوفی اور بشیر احمد طوطا نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فورسزنوجوان نسل کو ایک منصوبہ بند طریقے سے گاجر مولی کی طرح کاٹ رہی ہے جبکہ ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ پچھلے ستر سالوں سے ہم لوگ پرامن طور بھارت سے ایک ہی مطالبہ کرتے رہے ہیں ۔حریت (جے کے) کنوینر اور مسلم کانفرنس چیئرمین شبیر احمد ڈار ،محاذ آزادی صدر محمد اقبال میر،انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمد احسن اونتو،ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی ، تحریک استقامت چیئرمین غلام نبی وار اور مسلم خواتین مرکز کی چیئرپرسن یاسمین راجا  نے مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیر کے طول و ارض میں کربلا جیسا سماں ہے اور عوام کے جذبہ آزادی کو کچلنے کیلئے کشمیر کے شمال و جنوب میں بے لگام فورسز و حشیانہ طور پر طاقت اور تشدد کے زریعے ہر وہ حربے استعمال کر رہی ہے جن کا عالمی دنیا مین تصور بھی ممکن نہیں ہے ۔محمد اقبال میر نے کہا کہ بھارتی فورسز کشمیر میں کشمیریوں کے خلاف وہی حربے استعمال کررہاہے جو حربہ اسرائیلی فوج  فلسطینیوں کو دبانے کے لئے کر رہا ہے۔،بارود سے مکانوں کو اُڑانا اور عام شہریوں کو انسانی ڈھال بنانااسی کی ایک کڑی ہے ۔ڈیمو کریٹک پولٹیکل مومنٹ کے ترجمان نیکہا ہے کہکہ ہمارے معصوموں کی طرف سے دی جار ہی عزئم قربانیوں کو کسی بھی صورت میں رئیگان نہیں ہونے دیا جائے گا ۔ ترجمان کے چیف کارڈنیٹر شکیل احمد بٹ کی گرفتاری کی شدیدمذ مت کی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں
چرارشریف میں انٹر ڈسٹرکٹ والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز
سپورٹس

Related

کشمیر

شہر میں گندے پانی کی سپلائی ، ٹیسٹنگ رپورٹوں میں انکشاف

July 19, 2025
کشمیر

فی طالب علم پر ایک سال میں 1 لاکھ روپے خرچ اساتذہ کو بہتر نتائج کیلئے جوابدہ بنانے کا فیصلہ

July 19, 2025
کشمیر

سی آئی کے کی کارروائی،10 افراد گرفتار

July 19, 2025
کشمیر

سرینگر میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس دراندازی مخالف گرڈمضبوط

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?